سماجی جہدکار اور دلتوں کے عظیم لیڈر پرکاش امبیڈکر( بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے پوترے) اس ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی نے کبھی کہ ایک نیادستور بنالیا ہے او راس کی جانکاری ہم نے اٹل بہاری واجپائی کو اس وقت دی تھی جب وہ وزیراعظم تھے مگر انہوں نے ہماری بات ماننے سے انکار کردیاتھا۔ ملک کی موجودہ سیاست کا محور بلیک میلنگ پر ہے اور اس ملک میں تین ایسے لوگ ہیں جنھیں بلیک میل نہیں کیاجاسکتا اس میں سے ایک میں( پرکاش امبیڈ کر) خود ہوں۔ہم حکومت کے خلاف کھڑے ہوجاتے ہیں بلیک میلنگ کی سیاست سے ڈرتے او رگھبراتے نہیں۔ میں یہ بات اس لئے کہہ رہا ہوں کہ اگر کوئی اس سرکاری کے سامنے کچھ بولنے کے لئے کھڑا ہو تو اس کے ایک فائیل بنائی جاتی ہے۔
میں نتیش کمار کو جانتا ہوں اس کے خلاف ایک ہی کیس ہے میں نے اس کو اس وقت ہی کہا تھا جب وہ ریلوے منسٹر تھے کہ اس کیس کو بند کرلیں مگر میری بات نہیں مانی۔ اصلیت میں اس میں کچھ ہے ہی نہیںیہ بھی میں جانتا ہوں۔مگر حکومت کے لئے لوگوں کی فائیلیں کھولنا آسان با ت ہوگئی ہے۔یہ تو اچھا ہوکہ سپریم کورٹ نے انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے غیرضمانتی سیکشن کو غیر دستوری قراردیتے ہوئے ہٹادیا‘ جس کی وجہہ سے گرفتار ی کو جو ڈرتھا وہ لوگوں کے پاس سے اب کچھ حدتک کم ہوا ہے ۔ میں آپ لوگوں سے یہی کہناچاہوں گے کہ ہمارے پا س وقت بہت کم ہے۔
میں2019کی بات کررہاہوں۔لیکن میرے جہاں تک جانکاری ہے اس کے مطابق مئی جون2018تک بی جے پی عام انتخابات کرا دی گی اور اس فیصلے کو عملی جامعہ پہنانے کا انحصار کچھ ریاستوں کے اسمبلی اور ضمنی انتخابات کے بعد ممکن ہے۔اور بی جے پی کسی بھی صورت میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ علاقائی جماعتیں کو ختم کرنے کی تیاری کے ساتھ سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ علاقائی پارٹیوں کو مستحکم کرنے کاکام کیاجارہا ہے جو بی جے پی آر ایس ایس کے لئے سب سے بڑا نقصان ہوگا۔ گجرات میں ہم نے چھ مہینے زمین پر بیٹھ کر کام کیاہے۔ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ کانگریس اگر ہارتی ہے تو اپنی سلطانی کی وجہہ سے ہارے گی۔
ہماری کوشش تھی کہ گجرات ان کی لیباریٹری میں اگر آگ لگاتے تو یہ ہوتا کہ ان کی شبہہ جو بنی ہوئی تھی فاتح کی اس کو توڑ دیاجاتا تھا۔ ماحول اس قسم کا بن رہا ہے کہ حالات بدلنے میں دیر نہیں لگے گی۔ تختہ پلٹنے کی ہمت مسلمانوں نے نہیں کی انہیں موقع ملا تھا۔ مالیگاؤں بم دھماکوں کے بعد حالات بن گئے تھے کیونکہ عدالت نے کہہ دیاتھا کہ مسلمانوں نے یہ نہیں کیاتو مسلمان اس بات کو آگے بڑھاتے کہ کس نے کیاہے اور تختہ پلٹنے کاکام کرسکتے تھے۔ گوا ایس ائی ٹی کے رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے اگر مسلمان دباؤ ڈالتے تو حالات یکسر تبدیل ہوجاتے۔ بھیما کورے گاؤں میں ہم نے جو کیا ہے ۔
یقیناًہمارے پانچ ہزار لوگ متاثر ہوئے مگر آج بھی وہ لڑنے کو تیار ہیں۔ میں ان کے پانی کی گہرائی جانتا ہوں اور جس دن ہم منھ کھولنا شروع کردیں گے تو انہیں بھاگنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی۔ تنظیموں سے بالاتر ہوکر اگر ہم متحد ہوجاتے ہیں تو دستور کو بچانے کے لئے نکلے ہیں تو وہ وقت دور نہیں ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیا ب ہوجائیں گے۔یہاں پر بہت سارے ایسے لوگ ہیں جنھیں یقیناًدستور سے محبت او رہمدردی ہے کیونکہ ایک سو ترمیمات کے باوجود دستور ہند نے انہیں تحفظ فراہم کیا ہے ۔ ہم کسی کو ختم کرنے کی بات نہیں کررہے ہیں صرف دستور کوبچانے کی ہماری کوشش ہے ۔اگر ہم متحد ہونے میں کامیاب ہوجائیں گے تو میں بڑی بات کہہ رہاہوں جو حالات 2014میں کانگریس کو درپیش تھے ویسے ہی حالات بی جے پی کے لئے بنادیں گے۔
مسلم لیگ کے اجلاس میں شرکت کی ۔ انہوں نے بھی یہی حالات سے مقابلے کے لئے دلت سماج کو آگے آنے کی دعوت دی ‘ اور دستور کو بچانے کی بات کرنے کی دلتوں پر زوردیا ہے ۔اگر مسلمان اس معاملے میں جوابی کاروائی کرتے ہیں تو یقینی طور پر فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کی جوابی کاروائی کو دیکھا کر ہندو ووٹوں کو متحد کریں گے او رکہیں گے دیکھو مسلمان اس ملک پر قبضہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔دستور کو بچانے کی کوشش ہمیں کرنے کی ضرورت ہے ۔تفصیلی ویڈیو ضرور سنیں۔