نئی دہلی۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے دئے گئے عشائیہ میں ملک کی چنندہ اور نمائندہ شخصیات کے ساتھ مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے پریسڈنٹ ( وائس چانسلر) پدم شری پروفیسر اختر الوسع کو بھی مدعو کیاگیا۔
اس موقع پر واسع نے سعودی ولی عہد سے کہا کہ وہ اپنے اثر رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کویہ سمجھائیں کہ وہ دہشت گردوں کو اپنی سرزمین کااستعمال کسی بھی ملک خاص طو رپر ہندوستان کے خلاف نہ کرنے دیں۔
اس سے علاقے میں عدم توازن اور عناد فساد کی فضاپیدا ہوتی ہے ۔ ہندوستان ہر قیمت پر اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن وامان چاہتا ہے اس لئے پاکستان کو بھی
ا س کی قدر کرنی چاہئے۔
راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند کی جانب سے دئے گئے عشائیہ کے موقع پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرتے ہوئے پروفیسر اختر الوسیع ۔ ساتھ میں انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے صدر سراج الدین قریشی بھی دیکھے جاسکتے ہیں
You must be logged in to post a comment.