غیر کانگریسی و غیر بی جے پی قائدین کو متحد کرنے کی کوششوں کا ادعا
نئی دہلی 4 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پرنب مکرجی حالانکہ سابق صدر جمہوریہ ہیں اور وہ آر ایس ایس کی تقریب میں مہمان خصوصی ہیں تاہم وہ ایسے اشارے دے رہے ہیں کہ سیاسی اعتبار سے وہ ختم نہیں ہوئے ہیں۔کانگریس پارٹی ان کے آر ایس ایس کی دعوت قبول کرنے سے پریشان ہے ایسے میں کہا جا رہا ہے کہ پرنب مکرجی گذشتہ پانچ دنوں سے کانگریس سے وابستگی کے بعد اب ایک آزادانہ شناخت چاہتے ہیں۔ کچھ قائدین کا کہنا ہے کہ پرنب مکرجی غیر کانگریسی و غْر بی جے پی قائدین کو 2019 سے قبل ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کچھ قائدین نے تو یہ بھی بتایا کہ سابق صدر 2019 میں وزارت عظمی امیدوار بھی ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں پرنب مکرجی کی کئی سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کا تذکرہ کیا ۔ کہا گیا ہے کہ ایک ظہرانہ کا چیف منسٹر اوڈیشہ نوین پٹنائک کی جانب سے اہتمام کیا گیا تھا جس میں پرنب مکرجی نے جنتادل ایس کے دیوے گوڑا ‘ کمیونسٹ لیڈر سیتارام یچوری اور سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی کے ساتھ شرکت کی تھی ۔ ذرائع نے کہا کہ یہی وہ پہلی ملاقات تھی جس کے بعد تیسرے محاذ کا خیال مستحکم ہوا تھا ۔