اوڈیشہ کے انٹیگریٹیڈ ٹسٹ رینج سے پرتھوی ۔ سیکنڈ سلسلہ کے دو میزائیلس کی کامیاب آزمائش
بلسور (اوڈیشہ ) ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج دیسی ساختہ نیوکلیئر صلاحیت کا حامل پرتھوی ۔ سیکنڈ میزائیل اوڈیشہ میں ایک ٹسٹ رینج سے داغا۔ یہ کارروائی فوج کی جانب سے صارف کی آزمائش کے ایک حصہ کے طور پر کی گئی۔ آزمائش میں سطح سے سطح پر وار کرنے والے میزائیل کو ایک موبائیل لانچر سے لانچ کامپلکس ۔ 3 سے انٹی گریٹیڈ ٹسٹ رینج چاندی پور سے جو یہاں سے قریب ہے، تقریباً 9:50 بجے صبح داغا گیا۔ یہ کارروائی جو عصری میزائیل تھی، کامیابی پر اختتام پذیر ہوئی اور مہم کے مقاصد کی تکمیل ہوگئی۔ پرتھوی ۔ سیکنڈ میزائیل 500 تا 1000 کیلو گرام وارہیڈ منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے دونوں انجنوں کو سیال ایندھن کے ذریعہ حرکت دی جاتی ہے۔ اس میں ترقی یافتہ حرکیاتی رہنمایانہ نظام نصب کیا گیا ہے جو اپنے ہدف پر بالکل درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عصری میزائیل کو پیداواری ذخیرہ سے من مانے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور پوری داغنے کی کارروائیاں خاص طور پر تیار کردہ حکمت عملی کے تحت کی گئی ہے۔ فورس کمانڈ اور ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کے زیرنگرانی یہ کارروائی کی گئی۔ یہ تربیتی پروگرام کا ایک حصہ تھا۔ ذرائع کے بموجب میزائیل کے راستہ پر ڈی آر ڈی او کے راڈارس کے ذریعہ نظر رکھی گئی تھی۔ اس کیلئے الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹمس اور ٹیلیمٹری اسٹیشنس جو اوڈیشہ کے ساحل پر قائم ہے، استعمال کئے گئے تھے۔ بحری جہاز پر تعینات ٹیمیں جو خلیج بنگال میں تصادم کے مقررہ نکتہ کے قریب تھیں، سلسلہ واقعات اور میزائیل کے سمندر میں گرنے پر نظر رکھے ہوئے تھیں۔ دو پرتھوی ۔ سیکنڈ میزائیلس کامیابی سے ایک کے بعد ایک اسی فوجی اڈہ سے 21 نومبر 2016ء کو داغے گئے تھے۔ اس میزائیل کو ہندوستانی مسلح افواج میں 2003ء میں تعینات کیا گیا۔ یہ میزائیل 9 میٹر بلند قامت ایک مرحلہ کا سیال ایندھن پر مبنی پرتھوی ۔ سیکنڈ میزائیل پہلا میزائیل ہے جسے ڈی آر ڈی او نے انٹیگریٹیڈ گائیڈیڈ میزائیل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ڈی آر ڈی او کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔
کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد جھڑپیں
سری نگر، 2 جون (یو ا ین آئی) وادی کشمیر میں آج متعدد مقامات بشمول گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر ، جنوبی کشمیر کے قصبہ اننت ناگ اور شمالی کشمیر کے ایپل ٹاون سوپور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد پرتشدد احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھے جن کے دوران سیکورٹی فورسز نے پتھراؤ کے مرتکب احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔احتجاجی لوگ 27 مئی کو جنوبی ضلع پلوامہ کے سیموہ ترال میں سیکورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر سبزار احمد بٹ کے سمیت دو جنگجوؤں کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کررہے تھے ۔