نئی دہلی: منگل کو روز حکومت کی جانب سے500اور 1000کے پرانے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کئے جانے کے اعلان کے بعدآج ملک کے مختلف مقاما ت میں بینکوں کے باہر پرانے نوٹوں کو بدلنے کے لئے بینکوں کے باہر طویل قطاریں دیکھی گئی۔
فیصلہ کی پابندی میں کل یعنی چہارشنبہ کو تمام بینک کردئے گئے تھے تاکہ سو روپئے اور 500‘1000کے نئے نوٹس جو نئے سکیورٹی انتظامات کے ساتھ تیار کئے ہیں بینکوں تک پہنچائے جاسکیں۔ زیادہ ہجوم کے پیش نظر بینکوں میں نوٹ بدلنے اور جمع کرنے کے لئے زائد انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
حالات سے نمٹنے کے لئے تعطیل او راتوار کے روز بھی بینک کھلے رکھنے کا انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج تمام اے ٹی ایم بھی بند رہیں گے۔نئے کرنسی نوٹ کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے کچھ تحدیدات بھی عائد کئے ہیں جس کے پیش نظر یومیہ دس ہزار روپئے اور ہفتہ میں20,000روپئے ہی اپنے بینک اکاونٹ سے نکالے جاسکتے ہیں۔
تاہم مستقبل میں اس رقم میں اضافے بھی کیاجاسکتا ہے۔نومبر 24تک کسی بھی بینک اور جنرل پوسٹ آفس اور سب پوسٹ آفس میں اپنے شناختی کارڈ دیکھاکر پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ یومیہ چار ہزارروپئے تک تبدیل کرنے کی بھی عوام کو سہولت فراہم کی گئی ہے
۔کچھ روزتک اے ٹی ایم سے بھی یومیہ صرف 2000روپئے کی رقم نکالی جاسکتی ہے جس میں چند دن بعد چار ہزار روپئے نکالنے کی بھی گنجائش دی جائے گی۔تاہم عوام کسی بھی حد کے بغیر نومبر10سے لیکرڈسمبر30‘2016تک کسی بھی بینک او رپوسٹ آفس میں پانچ سو اور 1000کے نوٹس تبدیل کراسکتے ہیں۔