نئی دہلی: حکومت نے آج واضح کردیا کیا کہ پرانے500کے نوٹوں کو 15ڈسمبر کی نصب شب کے بعد سوائے بینکوں کے کسی بھی جگہ قبول نہیں کیاجائے گا۔
ایک ٹوئٹ میں مالیاتی محکمہ کے سکریٹری شکتی کانتا داس نے کہاکہ ’’ پرانے 500کے نوٹوں کے استعمال کی مہلت15ڈسمبر کی نصف شب کوہی ختم ہوجائے گی‘‘۔ وزارت خزانہ نے بھی یہ واضح کردیا کہ پرانے 500کے نوٹوں سے موبائیل ریچارج کرنے کی سہولت بھی اب نہیں دی جائے گی۔
پرانے 500کے نوٹوں کو 15ڈسمبرکی نصف شب تک پانی‘ بجلی یادیگرسرکاری بل کی ادائیگی اور دوائیں خریدنے کے استعمال کیاجاسکتا ہے۔کیونکہ حکومت نے 500کے نوٹوں کو استعمال کرنے کی سہولت میں مزید توسیع نہیں کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
وزرات خزانہ نے پھر سے یہ واضح کردیا کیا کہ پرانے کرنسی کواب صرف بینکوں میں ہی جمع کیاجاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 8نومبرکوپرانے 500اور 1000کے نوٹوں کو غیر قانونی قراردے کر ان کا چلن بند کرنے کے اعلان کیاگیا تھا‘ لیکن حکومت نے مختلف لازمی خدمات اور ادائیگیوں کے لئے ان کے استعمال کی مہلت دی تھی۔
بعد میں حکومت نے پرانے نوٹوں کے استعمال میں کچھ رعایتوں کو ختم کردیاتھا۔