ممبئی:ریزروبینک آف انڈیا نے عنقریب بیس روپئے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے جارہی ہے جو سال 2005کی مہاتما گاندھی سیریز کے ڈیزائن پر مشتمل ہونگے جو فی الحال بازار میں دیکھائی دے رہے ہیں۔
آر بی ائی نے آج اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ نئی کرنسی نوٹوں میں ’ایس ‘ لفظ شامل کیاجائے گا جو نمبر میں گورنر ارجیت پٹیل کی دستخط کے ساتھ دیکھائی دے گا۔
آربی ائی نے کہاکہ دونوں جانب نمبر پینل میں ایس شامل کیاجائے گااور مزیدکہاکہ سابق کی بیس روپئے کے بینک نوٹس میں معمولی تبدیلی کے ساتھ اس کو جاری کیاجائے گا۔آر بی ائی نے کہاکہ’’ بیس روپئے کے سابق کی تمام بینک نوٹس کی قانونی حیثیت برقراررہے گی‘‘