پرانے نوٹوں کوجمع کروانے کے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ نے مرکز اور آر بی ائی سے جواب طلب کیاہے۔

نئی دہلی:سپریم کورڈ نے آج مرکز او رآربی ائی سے مبینہ طور پر 31مارچ تک منسوخ شدہ کرنسی کو بینک میں جمع کرانے کے وعدے کے باوجود لوگوں کو پرانے نوٹ جمع کرنے اجازت سے انکار کے متعلق داخل کردہ درخواست پر جواب طلب کیا ہے ۔

چیف جسٹس جے ایس کیکھرنے ’’ نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعہ کے روز تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ‘‘اوردرخواست گذار شر د مشرا سے کہاکہ وہ اس دوران شکایت کی ایک کاپی مرکزی حکومت اور آر بی ائی کے روانہ بھی کریں۔

درخواست میں وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر جو نومبر8‘سال2016کو دی گئی تھی کا بھی او رآر بی ائی کے اعلامیہ جس میں کہا گیا تھا کہ لوگ منسو خ شدہ نوٹ31ڈسمبر 2016تک اور آر بی ائی کی مخصوص برانچوں حوالہ دیاگیا31مارچ تک درکار شواہد پیش کرتے ہوئے مذکورہ رقم جمع کراسکتے ہیں۔

بنچ جس میں جسٹس ڈی وی چندراچوڑ اور ایس کے کول بھی شامل ہیں نے آربی ائی کے آخری ارڈنینس کو بھی بحث کے لئے منظور کیا جس میں نوٹ بندی کے اعلان کے دوران بیرونی ممالک میں رہنے والے ہندوستانی جو مقرر وقت کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں کو دی گئی 31مارچ تک کی چھوٹ ‘ جو وزیراعظم نریندر مودی اور آر بی ائی کا ایک بڑا تیقن بھی تھا۔