ترقی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ گول میز کانفرنس سے ڈاکٹر کے نارائنا ‘ وی ہنمنت راواور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔4جنوری(سیاست نیوز) اولڈ سٹی میٹر و ریل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ کل جماعتی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے حکومت پر پرانے شہر کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے رویہ سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پرانے شہر کیلئے کے سی آر چیف منسٹر و محمودعلی ڈپٹی چیف منسٹر نہیںہیں بلکہ مقامی جماعت کے بھائی چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو ریل کی آمد یقینا پرانے شہر کو ترقی یافتہ بنانے کی ضمانت ہے مگر مقامی جماعت کی ایما پر چیف منسٹر پرانے شہر میںمیٹرو ریل کا آغازکرنے سے گریز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دارالشفا تک فلک نمامیٹرو ریل لائن نصب کرنے کی بجائے نئے منصوبے پر بات ہو رہی ہے جو ناقابل قبول ہے ۔سوماجی گوڑہ پریس کلب میںمنعقدہ گول میزکانفرنس سے سینئر کانگریسی لیڈر وسابق ایم پی مسٹر وی ہنمنت رائو‘بی جے پی رکن اسمبلی خیر ت آباد چنتالا رام چندر ریڈی‘ سابق ایم ایل سی سی پی ائی ایم ستیار املو‘ کنونیر اولڈ سٹی میٹرو ریل جے اے سی راشد شریف‘ گول میز کانفرنس کنونیر و ای ٹی نرسمہا‘ صدر دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی عثمان بن محمد الہاجری‘ تلنگانہ جے اے سی چیرمن گریٹر حیدرآبادستیم گوڑ ‘ ہر ی ناتھ گوڑ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے مخاطب کیا او رپرانے شہر میںمیٹرو ٹرین کی تعمیری سرگرمیوں کے آغاز کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ کے نارائنا نے کہاکہ کل جماعتی وفد کی جانب سے پرانے شہر میںمیٹرو ریل کی شروعات کیلئے منظم مہم چلائی جارہی ہے ۔ ٹی آر ایس قائدین مہم میںشامل ہونے کے باوجود چیف منسٹر چندرشیکھر رائو پرانے شہر میں میٹرو ٹرین کی تعمیری سرگرمیاں شروع کرنے سنجیدہ نہیںہیں۔ انہو ںنے کہاکہ حکومت کے رویہ سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر جن کا پرانے شہر سے تعلق ہے کا پرانے شہر پر کوئی اثر نہیںہے اور نہ وہ پرانے شہر کی ترقی میںسنجیدہ ہیں۔مسٹر وی ہنمنت رائو نے کہا کہ اصل حیدرآباد پرانا شہر ہے جس کی ترقی کو نظرانداز کیاجاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ؤ عوام کوگمراہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیںکہ پرانے شہر میں زیر التوا میٹرو ریل پراجکٹ سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے گی مگر یہ بات حقیقت نہیںہے۔انہوں نے کہاکہ ایوانوں میںکھڑے ہوکر تقاریر سے کچھ حاصل نہیںہوگا کیونکہ پرانے شہر میں میٹرو ریل کی مخالفت کرنے والوں کی سوچ پسماندہ ہے۔انہوں نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پرانے شہر کی طرف توجہہ کیلئے چیف منسٹر کے پاس وقت نہیںہے اور چیف منسٹر کے بچوں کو بیرونی دوروں سے فرصت نہیںہے ۔ انہو ںنے کہاکہ شہر حیدآباد کو بین الاقوامی شہرت یافتہ بنانے دعوے کئے جارہے ہیںمگراس وقت تک یہ دعوے حقیقت میںتبدیل نہیں ہونگے جب تک پرانے شہر میںمیٹرو ریل شروع نہیںہوجاتی ۔ رکن اسمبلی خیر ت آباد چنتالار ام چندرریڈی نے پرانے شہر کی ترقی میںرکاوٹیں کھڑا کرنے والی جماعتوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ 60 سالوں کے بعد یہ ایک پہلا موقع ہے جسکے ذریعہ پرانے شہر کی ترقی کو یقینی بنایاجاسکتا ہے۔ کنوینر میٹر و ریل جے اے سی راشد شریف نے کہاکہ دارالشفاء سے فلک نماء میٹر و ریل لائن کی تنصیب سے پرانے شہر کی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسکے علاوہ دوسرا راستہ ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہو ںنے کہاکہ زیر التوا میٹرو ٹرین لائن کی تعمیری سرگرمیو ں کو مذہبی رنگ دیکر روکنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ اس ضمن میںپیش کئے جارہے تمام دعوے غلط اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میٹر وریل جے اے سی نے مذکورہ لائن کے تحت آنے والے مساجد‘ درگاہ اور بارگاہوں کے منتظمین کی جا نب سے این اوسی کیلئے بات کی ہے اور انتظامیہ نے ہمیں این او سی کی طمانیت بھی دی ہے ۔ کنوینر گول میز کانفرنس ای ٹی نرسمہا نے کہاکہ بہت جلد فلک نماکے قریب میں میٹرو ریل کے عنوان پر کل جماعتی جلسہ منعقد کیاجائیگا جس میں ریاست کی تمام جماعتوں کے اسٹیٹ سکریٹریز ‘ صدر کو مدعو کیاجائیگا۔ اسکے علاوہ چیف منسٹر سے کل جماعتی وفد کی ملاقات کیلئے وقت لیاجارہا ہے۔