حیدرآباد۔تلگودیشم پارٹی سے علیحدگی کے بعد کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والے ریونت ریڈی نے اتوار کے روز پرانے شہر میں واقع سکندر آباد کے سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو کے گھر پہنچے اور ان سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر یوتھ کانگریس تلنگانہ کے صدرانل کمار یادو اور کانگریس قائد محمد غوث نے ریونت ریڈی کا پرانے شہر میں استقبال کیا۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے کہاکہ کانگریس اور سونیاگاندھی کی بدولت تلنگانہ حاصل ہوا ہے ۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ تلنگانہ کے لئے ایوان پارلیمنٹ میں کڑی جدوجہد کرنے والوں میں سب سے آگے کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ تھے جن کاتعلق تلنگانہ سے ہے۔رویونت ریڈی نے کہاکہ کے سی آر اس وقت کسی کونے میں شراب نوشی کرکے پڑے رہتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ اب وقت بد ل گیا ہے تلنگانہ کی عوام نے جس بھروسہ کے ساتھ کے سی آر کو اقتدار سے نوازا تھا وہ اس بھروسے کو پورا کرنے میں ناکام رہے ۔ ریونت ریڈی نے مجلس کے رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایااور کہاکہ اسدالدین اویسی نے تلنگانہ کی مخالفت کی تھی۔
ریونت ریڈی نے کہاکہ آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی ہی تلنگانہ کی عوام کے جذبات اور احساسات کے مطابق کام کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے حقیقی معنی کو پورا کریگی۔
You must be logged in to post a comment.