حیدرآباد۔پرانے شہر کے علاقہ حافظ بابا نگر میں پیش ائے اخلاق سوز واقعہ میں ایک شخص اور اس کی ماں کو پولیس نے حراست میں لے لیا’ جس نے بیوی کو اپنے دوست سے ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لئے مجبور کیاتھا۔
اس شرمناک واقعہ میں ساس نے بھی مبینہ طور پر اہم رول ادا کیاہے۔ تفصیلات کے بموجب 21سالہ خاتون ساکن حافظ بابا نگر کی شادی 15اپریل 2016کو اسی علاقے کے رہنے والے محمد سلیم الدین سے ہوئی تھی۔شادی کے بعد سلیم آسٹریلیا چلاگیاتھا۔
واپسی کے بعد وہ اپنی بیوی سے غیر فطری جسمانی تعلقات قائم کرتے ہوئے اسے اپنے دوست چاند پاشاہ کی خواہشات تکمیل کرنے کے ئے بھی زبردستی کررہاتھا۔سلیم کی ماں نور جہاں بیگم بھی مبینہ طور پر اپنے بیٹے کا ساتھ دیتے ہوئے اس گھناؤنی حرکت میں ملوث رہی ۔
ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر وی ستیہ نارائنہ نے بتایاکہ 5مارچ کو سلیم الدین اورچاند پاشاہ خاتون کے بیڈروم میں جبراً داخل ہوکر اسے بیہوشی کی دوا ملی ہوئی کولڈرنک پلائی جس کے نتیجہ میں خاتون بیہوش ہوگئی۔
اس موقع پر فائدہ اٹھاتے ہوئے شوہر کی موجودگی میں ہی چاند پاشاہ نے خاتون کی عصمت ریزی کی ۔ بتایاجاتا ہے کہ متاثرہ خاتون اور شوہر سلیم الدین اس کی ماں نورجہاں بیگم اور دیگر سسرالی رشتہ دار مزید جہیز کے لئے بھی ہراساں وپریشان کیا کرتے تھے
جبکہ متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کی جانب سے کی جانی والی غیرفطری حرکتوں کے متعلق بھی سسرال والوں کو واقف کروایاتھا جس پر بھی مذکورہ افراد نے خاموشی اختیار کی تھی۔
پولیس کنچن با غ نے سلیم الدین ‘ نورجہاں بیگم کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ اس گھناؤنی حرکت میں ملوث چاند پاشاہ ہنوز مفرور ہے