پرانا شہر اور نئے شہر کے درمیان فرق کو ختم کرنے کا عہد

ماضی کے تجربے یاد رکھنے پر زور ‘ اعظم پورہ میں ٹی آر ایس کا جلسہ ‘ کویتا کا خطاب

حیدرآباد۔25جنوری(سیاست نیوز)اسمبلی حلقہ ملک پیٹ کے مختلف بلدی حلقہ جات میں رکن پارلیمنٹ نظام آباد وصدر تلنگانہ جاگرتی شریمتی کے کویتا نے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی امیدواروں کی تائیدمیںانتخابی مہم چلائی اور عوام سے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے حق میںاپنے ووٹ کے استعمال کی اپیل بھی کی ۔ سعید آباد کی ٹی آر ایس امیدوار سورنا لتا ریڈی کی تائید میںمنعقدہ انتخابی جلسہ عام سے بھی کے کویتا نے خطاب کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کے ترقیاتی اسکیمات کی بنیاد پر عوام سے ووٹ کی اپیل کی ۔انہوںنے کہاکہ جو کام سابق کی حکومتوں نے ساٹھ سالوں میںنہیںکیا اسی کام کو چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی قیادت میں تلنگانہ کے ریاستی انتظامیہ نے انجام دیا ہے ۔ قبل ازیں کویتا نے آئی ایس سدن بلدی حلقہ کے ٹی آ رایس امیدوار کی انتخابی مہم میںبھی حصہ لیااور مقامی عوام سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے تمام امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی اپیل کی۔ بلدی حلقہ اعظم پورہ میںتلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے ہزاروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کویتا نے سابق کی حکومتوں پر نئے او رپرانے شہر کے درمیان میںرابطے کو منقسم کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوںنے کہاکہ اصل حیدرآباد موسی ندی کے پار کا شہر ہے مگر نئے شہر کوحیدرآباد کانام دیکر اصلی حیدرآباد کو نظرانداز کرنے والی جماعتیں آج پرانے اور نئے شہر دونوں کی عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرانے شہرکے عوام کانگریس ‘ تلگودیشم اور مقامی جماعت کو آزماچکے ہیں ۔ کویتا نے کہاکہ بارہا منتخب ہونے