نئی دہلی ۔ یاد کریں اس ٹیلی ویثرن ایڈ کو جس میں’’ دادی جی‘‘ نئے شادی شدہ جوڑے کو دعائیں دے رہے ہیں اور بچوں سے شفقت اور ہاتھ ملاتے ہوئے پس منظر میں بجنے والے گیت ’ ’ اصلی مصالحہ سچ سچ‘‘ کی دھن پر رقص کررہے ہیں؟
یہ وہی دھرم پال گولاٹی ہیں جو 95سال کی عمر کے سب سے معمر اشتہار کے ستارے ہیں۔اس کی مقبولیت کاچرچا یہیں ختم نہیں ہوتا ہے۔
گولاٹی 2ہزار کروڑ کی مہاشیا دی ہتھی( ایم ڈی ایچ) گروپ کے مالک ہیں‘ اب انہیں ٹریڈ اور انڈسٹری کے شعبہ میں پدما شری ایوارڈ سے نواز ا گیاہے۔
ایک روز قبل جب ان کا نام پر پدما شری ایوارڈ کے لئے اعلان کیاگیاتب سے ان کے فون کی گھنٹی مسلسل بج رہی ہے‘ مگر گولاٹی جو ’’ مہاشیاجی‘‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں اپنے سفید موچھوں او رلال پگڑی کو ہی اپنی پہچان بنائے ہوئے ہیں۔ اور انہیں ان چیزوں سے محبت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ میں کوئی اور نشہ نہیں کرتا۔ مجھے پیار کانشہ ہے۔ مجھے بہت پیار اتا ہے اس وقت جب بچے اور نوجوان مجھ سے ملاقات کرتے ہیں اور میرے ساتھ سلفی لیتے ہیں‘‘۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق گولاٹی جس نے پانچویں جماعت کے بعد تعلیم چھوڑی دیی تھی مبینہ طور پر ایف ایم سی جی سیکٹر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سی ای او ہیں‘ سال2018وہ تنخواہ کے طور پر پچیس کروڑ گھر لے کر گئے ہیں۔
پاکستان کے سیال کوٹ میں27مارچ1923کو پیدا ہوئے گولاٹی کی تاریخ غربت سے امیری تک کی ہے۔ تقسیم ہند کے بعد گولائی اور ان کے گھر والے اپنے ساتھ پندرہ سو روپئے لے کر ہندوستان آگئے۔
ابتداء میں انہوں نے ٹانگے والی کاکام شروع کیا‘ مگر کچھ ہی دونوں میں ان کے گھر والے دہلی کے کارول باغ میں واقعہ اجمل خان روڈ پر ایک مصالحوں کی دوکان کھولنے میں کامیاب ہوگئے۔
کاروبار ترقی کرنے لگا اور گولاٹی کے اب ہندوستان اور دوبئی میں ایم ڈی ایچ کے ساتھ مصالحہ جات کی اٹھارہ فیکٹریاں ہیں جہاں سے دنیا بھر میں پراڈکٹ پہنچایاجاتا ہے۔
مذکورہ کمپنی 62اشیاء فروخت کرتی ہے اور نارتھ انڈیا کے شیئر مارکٹ میں80فیصد اس کا قبضہ ہے۔
حالانکہ گولاٹی ایک یادوماہ میں 96سال کی عمر کو پہنچنے والے ہیں مگر اس کے باوجود بھی وہ دہلی یا پھر قریب کے فرید آبادیاپھرگڑگاؤں کی فیکٹری کو ہر روز جاتے ہیں۔
ا ن کی چھ بیٹیاں او رایک بیٹا مصالحوں کے کاروبار کو چلانے میں مدد کرتے ہیں۔ گولاٹی نے اپنی لمبی صحت اورتندرستی کے راز کھولتے ہوئے کہاکہ وقت پر کھانا اور ورزش میری صحت کی وجہہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ میں بوڑھا نہیں جوان ہوں‘‘۔
صبح چار بجے نیند سے بیدار ہونے کے بعد وہ نہرو پارک میں چہل قدمی کو جاتے ہیں اس کے بعد یوگا پھر ہلکا ناشتہ کرتے ہیں۔
وہ رات کے کھانے کے بعد بھی چہل قدمی کرتے ہیں۔ اور روز کی خبروں سے واقف رہتے ہیں اور اس کے لئے واٹس ایپ بھی دیکھتے ہیں۔
شہرت میں رہنے کا انہیں کافی شوق ہے گھر او رفیکٹری کی دیواروں پر ان کی بڑی بڑی تصوئیریں لگی ہوئی ہیں ۔ ایم ڈی ایچ کے اشتہار میں بھی انہوں نے کام کیاہے۔