پدماوتی کی کڑی۔ممبئی کی فلموں میں دبئی کا پیسہ لگا ہوتا ہے۔سبرامنیم سوامی

نئی دہلی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے ہندی فلم انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’’ ممبئی کی فلموں میں دبئی کا پیسہ لگایاجاتا ہے‘‘۔سوامی نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ یہ فلم( پدماوتی) میں ایک عظیم عورت کی شبہہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے‘ جس نے اپنے عزت اور وقار کے لئے اپنی جان کی قربانی بھی دیدی او ریہ لوگ انہیں ایک ناچنے والی عورت کی طرح پیش کررہے ہیں۔

اسی طرح خلیجی( علاؤ الدین خلیجی)شروعات سے ہی ایک قصائی تھا جو جانوروں کے عادی تھااور اس کو عظیم شخص کی طرح پیش کیاجارہا ہے۔اس قسم کی چیزیں یقیناًکچھ لوگوں کی اختراع ضرور ہے اور ممبئی کے فلموں کو دبئی سے فینانس کیاجارہا ہے‘‘۔فلم کے متعلق سپریم کورٹ کے جائزہ پر سوامی نے مزیدکہاکہ ’’ وہ ( سپریم کورٹ) جائزہ لے سکتے ہیں مگر و ہ پابند نہیں کرسکتے ‘۔ انہوں نے مزید کہاکہ سنٹرل بورڈ آف سرٹیفکیشن کے اراکین ان کی شکایت پر تحقیقات کی بھی بات کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ لہذا میں سمجھتا ہوں ہم بنیاد میں جائیں اور ممبئی فلمیں ہندوستانی اور ہندوستانیوں کے لئے بنائیں‘‘۔

بی جے پی لیڈر اور سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن ( سی بی ایف سی) کے رکن ارجن گپتا نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب لکھا ہے کہ سبرامنیم سوامی کی جانب سے فلم میں دبئی سے پیسہ لگائے جانے کے الزامات کی ای ڈی سے تحقیقات کرائی جائے۔انہوں نے یہ بھی سوال کیاکہ سی بی ایف سی کے سرٹیفکیٹ کے بنا برٹش سنسر بورڈ کو فلم کس طرح دیکھائی گئی ہے۔بی جے پی لیڈر سوامی نے پہلے بھی کہاتھا کہ ’’ ان دنوں تیار ہونے والی بڑے بجٹ کی فلموں میں ہمیں دیکھنا چاہئے کہ کوئی سازش تو نہیں کی جارہی ہے۔ دوبئی کے لوگ چاہتے ہیں کہ مسلم بادشاہوں کو ہیرو کے طور پر پیش کیاجائے‘ وہ چاہتے ہیں کہ فلم کچھ اسطرح پیش کی جائے جس میں ہندو عورت ان کے ساتھ رشتہ بناچاہتی ہیں‘‘۔

قبل ازیں جمعہ کے روز سپریم کورڈ فلم ’ پدماوتی‘ کی ریلیز کے متعلق دائر کردہ درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ ’ سی بی ایف سی‘ نے اب تک فلم کے سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیاہے۔سنجے لیلا بھانسالی کی فلم پدماوتی میں دیپکا پدکون‘ رنویر سنگھ‘ شاہد کپور نے کاکام کیاہے مگر اس فلم کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیاجارہا ہے اور اس احتجاج میں شری راجپوت کرنی سینا بھی شامل ہے جس کا کہنا ہے تاریخی حقائق کو فلم میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

کرنی سینا جس نے جئے پور میں فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ توڑ دیا او ربھانسالی کے ساتھ مارپیٹ کی تھی نے ہدایت کو انتباہ دیا ہے کہ وہ تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی جسارت نہ کرے