ہندوستانی تاریخ کے جنگجو حکمران علاؤ الدین خلجی اور چتور کی رانی پدمنی( پدماوتی ) ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔رانی پدمنی کی کہانی ( ملک محمد جیاسی کی نظم) پر مشتمل ہے ۔ فلم پدماوتی کے ہدایت کار اور پرڈیوسر سنجے لیلا بھانسالی نے مسلسل اس بات کااعتراف کیاہے کہ فلم میں علاؤ الدین خلجی( رنویر سنگھ) او ررانی پدمنی( دپیکا پدکون) کے درمیان میں ایک سین بھی نہیں فلمایا گیا ہے ‘ اس کے باوجود ملک بھر میں فلم پدماوتی کو لیکر احتجاج کیاجارہا ہے اور اس احتجاج میں سب سے آگے شری راجپوت کرنی سینا کے لوگ ہیں ۔
انتہا تو یہ ہوگئی کہ بی جے پی کے قائدین بھی فلم کی مخالفت میں ہدایت کار بھانسالی او راداکارہ دپیکا پدکون کا سرقلم کرنے والوں کو دس کروڑ کے انعام سے نوازنے کا اعلان کرنے پر شرمندگی محسوس نہیں کررہے ہیں۔ خبر یہ ہے کہ چند دن قبل سنجے لیلا بھانسالی کے فلم خانگی اسکریننگ کی اور میڈیا کے چنندہ نمائندوں کو فلم دیکھایا۔
جس کے بعد قومی چیانل کے مشہور اینکر جو بی جے پی بالخصوص وزیراعظم نریندر مودی کے حمایتی مانے جاتے ہیں رجت شرما نے فلم کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ احتجاج کرنے والے اگر فلم دیکھیں گے تو انہیں راجپوت ہونے پر فخر محسوس ہوگا ۔ اور اب آر ٹی وی کے ارنب گوسوامی فلم کی حمایت میں آگے ائے ہیں۔
انہو ں نے فلم تین گھنٹوں کا بہترین ڈرامہ قراردیا اور بی جے پی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ اس فلم کے خلاف جاری احتجاج سے خود کو دور رکھیں ۔
ارنب گوسوامی نے کہاکہ وہ لوگ افسوس کریں گے فلم دیکھنے کے بعد جنھوں نے عوام کو فلم کے متعلق گمراہ کرتے ہوئے مشتعل کیاہے۔ دیکھئے کس طرح ارنب گوسوامی نے بی جے پی کے قائدین اور فلم کے خلاف احتجاج کررہے لوگوں کو اپنے اندازمیں مشورہ دیا ہے۔