واراناسی: پولیس نے بتایا کہ پتنگ خریدنے کے لئے دوروپئے مانگنے والے بیٹے پر مشتعل شخص نے واراناسی کے علاقے سرناتھ میں اپنے پانچ سالہ لڑکے پرچاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔
کل پیش ائے اس واقعہ میں پانچویں جماعت کے طالب علم شیوم کو اس کے باپ 35سالہ راج بہار نے پتنگ خریدنے کے لئے دوروپئے مانگنے پر چاقو سے وار کرکے زخمی کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ معاشی مسائل کاشکار ونود جو گنج علاقے کا ساکن ہے ٹورسٹ گائیڈ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا ہے او راپنی بیوی گائتری( 32)بیٹی کومل(3)سال اور دولڑکے شیوم ‘ ستیم (10) سال کے ساتھ گنج میں رہائش پذیر ہے ۔
پولیس کے مطابق لڑکے کے مطالبے پر برہم ونود جو حالت نشہ میں تھا شیوم کو گھر کی چھت پر لیجاکر پہلے دبوچا پھر بعد میں اس پر چاقو کے متعدد وار کئے ۔
پولیس نے بتایا کہ دوسرا بھائی ستیم نے جب دیکھا کہ اس کے بھائی پر چاقو سے وار کئے جارہے ہیں تو اس نے اپنی ماں گائتری کو اس کی اطلاع دی جس نے مداخلت کرتے ہوئے زخمی حالت میں بچے کو اسپتال لے گئی۔
پولیس نے کہاکہ گھر سے رونے کی او رچیخنے کی آوازیں سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو طلب کیاجس کے بعد گھر سے ونود کو گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس نے بتایا کہ سرکار ی اسپتال میں ابتدائی طبی نگہداشت کے بعد ماں نے زخمی لڑکے کو خانگی اسپتال میں شریک کیاگیا جہاں پر اس کا علاج جاری ہے۔