یوگا گرو بابا رام دیو کی کمپنی کاBSNLکیساتھ اشتراک ، پرکشش آفرس کی پیشکش
نئی دہلی۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹیلیکام شعبہ ریلائینس جیو کے اس شعبہ میں سستی سرویسیس اور آفرس کے ساتھ داخلہ کے بعد بہت مسابقتی ہوگیا ہے، تاہم ایک نئے حصہ لینے والے شخص نے اس مسابقتی شعبہ میں داخل ہوئے ہیں۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ یوگا گرو بابا رام دیو کی ’’پتنجلی‘‘ ہے۔ پتنجلی کی جانب سے بھارت سنچارنگم لمیٹیڈ (بی ایس این ایل) کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے تاکہ اس کے سودیش سمریدھی سم کارڈس کا آغاز کیا جائے جو فی الوقت صرف کمپنی کے ملازمین اور عہدیداروں کے استعمال کیلئے دستیاب ہیں۔ پتنجلی کی جانب سے 144 روپئے میں اس کے سم کنکشن کے ساتھ 2GB ڈیٹا، غیرمحدود وائس کالنگ اور 100 ایس ایم ایس کی پیشکش کی جارہی ہے۔ ان سرویسیس سے استفادہ کرنے والوں کیلئے بعض اضافی فوائد بھی ہیں۔ کسٹمرس کو پتنجلی پروڈکٹس پر 10% ڈسکاؤنٹ بھی حاصل ہوگا۔ سودیشی سمریدھی سم کارڈس کے یوزرس کو میڈیکل انشورنس 2.5 لاکھ روپئے تک اور لائف انشورنس 5 لاکھ روپئے تک بھی کور کیا جائے گا۔ اے این آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیلیکام سرویسیس کے اعلان پر بابا رام دیو نے کہا کہ بی ایس این ایل اور پتجلی دونوں ان کی خدمات سے ملک کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ انشورنس کور صرف سڑک حادثہ کی صورت میں ہوگا۔ بی ایس این ایل چیف جنرل مینیجر سنیل گارگ نے جو اس لانچ ایونٹ تقریب میں موجود تھے، کہا کہ پتنجلی کا پلان بی ایس این ایل کا 144 روپئے میں بہترین پلان ہے۔ کوئی بھی ملک کے کسی بھی مقام سے غیرمحدود کالس کرسکتے ہیں۔ ہم 2GB ڈیٹا پیاک، 100 ایس ایم ایس دے رہے ہیں۔ پتجلی کے ممبرس کو صرف انہیں ان کی شناخت بتانا ہوگا اور ان کی سم کچھ کاغذی کام کے بعد جلد ایکٹیویٹ ہوجائے گی۔