پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کی حیثیت سے عمران خان نے حلف لیا۔ویڈیو

عمران خان نے 25اپریل1996کو پاکستان تحریک انصاف پارٹی( پی ٹی ائی) کا قیام عمل میں لایاتھا
اسلام آباد۔چیرمن پاکستان تحریک انصاف پارٹی( پی ٹی ائی) نے ہفتہ کے روز وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف لیاہے۔

کرکٹر سے سیاست داں بننے والے عمران خان ملک کے 22ویں وزیراعظم بنے ہیں جہاں پر آزادی کے 71سالوں میں چار ملٹری حکومتیں نصب دور تک قائم رہیں ہیں۔

عمران خا ن کے سیاسی سفر پر ایک نظر
پاکستان تحریک انصاف پارٹی( پی ٹی ائی) کا عمران خان نے25اپریل1996کو قیام عمل میں لایا
خان نے 2002کے عام انتخابات میں مقابلہ کیااور رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔

جنرل پرویز مشرف کے دور میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر عمران خان کو 19نومبر2007کو قید کرلیاگیاتھا۔ مئی11سال2013کو عمران خان نے ایک ’’ نیاپاکستان ‘‘ بنانے کا نعرے لگایا جو فلاحی مملکت ہوگی جو بدعنوانی سے پا ک ہوگی۔

پناماں پیپرس کے منظرعام پر آنے کے بعد25جولائی2016کو خان نے اعلان کیاکہ ان کی پارٹی پی ٹی ائی وزیراعظم نواز شریف کے خلاف احتجاج کریگی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے لیڈر حنیف عباسی نے 2نومبر2016کے روز عمران خان کے خلاف ایک درخواست دائر کرتے ہوئے ان پر منی لانڈرنگ اور غیر محسوب اثاثے جات رکھنے اور بیرونی ذرائع سے پی ٹی ائی کے لئے فنڈس اکٹھاکرنے کا الزام عائد کیا

۔پاکستان کی سپریٹ کورٹ نے 3مئی2017کو عمران خان کی اسلام آباد میں واقعہ بانی گالا جائیدادکے متعلق پوچھ تاچھ کی ۔

یکم جولائی 2017کو عمران کی سابق بیوی جمییمہ گولڈ اسمتھ نے ’’ عدالت میں عمران خان کے پیسوں پر سنوائی کے معاملے میں رسید ‘‘ پر مشتمل ٹوئٹ کیا۔ سپریم کورٹ نے 15ڈسمبر 2017کو عمران خان کے حق میں فیصلہ سنایا اور وہی اینٹی گرافٹ عدالت نے شریف اور اس کے فیملی کے خلاف پناماں پیپرس معاملہ میں سنوائی شروع کی جس کو عمران خان نے عدالت سے رجوع کیاتھا۔

پاکستان میں 7مئی2018کو عام انتخابات کی تاریخ25جولائی کا اعلان کیاگیا ہے۔ پاکستان نے 25جولائی 2018کے روز تیسری سیولین حکومت کے حق میں ووٹ ڈالے۔ خان کی پارٹی 26جولائی 2018کے روز سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے ائی جبکہ اپوزیشن نے ریگنگ کے بھی الزام عائد کئے۔

پی ٹی ائی نے 6اگست2018کے روز عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار اعلان کیا۔اگست7سال2018کے روز الیکشن کمیشن نے شرطیہ نیشنل اسمبلی کے رکن کے طور پر عمران خان کو منظوری دی۔

اگست 18سال2018کے روز پی ایم ایل ( ن) کے وزیراعظم امیدوار شہباز شریف کو شکست فاش کرکے عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیراعظم بن گئے

https://www.youtube.com/watch?v=xGRLA8EHui8&feature=youtu.be