واگھا۔ پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر عطاری واگھا کی ہند پاک باڈر گارڈس نے آپس میں میٹھائیاں تقسیم کی ہیں۔ برطانیہ کی سامراجی طاقت سے 1947میں میں آزادی حاصل کرنے کے 71سال کی تکمیل پر ملک سے خطاب کرتے ہوئے صدر مامون حسین اور نگران کار وزیر اعظم جسٹس( ریٹائرڈ) نصیر الملک نے کہاکہ ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔
جیو نیوز نے صدر مامون حسین کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ’’ملک کو زینت بخشنے کا خواب اسی وقت پورا ہوسکتا ہے جب تک ہم واحد سونچ کے ساتھ قوم کوآگے لے جانے پر اپنی توجہہ مرکوز نہیں کرتے‘‘۔
انہوں نے مزیدکہاکہ’’ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے لئے پاکستان جنت سے کم نہیں ہے او راس لئے ہمارے آباواجداد نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اور اب ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ملک کو سنجیدگی اور اسی جذبے کے ساتھ آگے لے کر جائیں ۔
اس کے لئے تمام طبقات کے درمیان باہمی اشتراک ‘ یکجہتی او ربھائی چارے کا فروغ ناگزیر ہے‘‘۔انہوں نے ملک نے نوجوان طبقے سے وابستہ توقعات کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے ملک کودرپیش مشکلات سے مقابلہ کرنے کے لئے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کی ضرورت کو ضروری قراردیا۔
جیو نیوز کی خبر کے مطابق صدر نصیر الملک نے اپنے خطاب میں کہاکہ 14اگست مسلمانوں کے لئے علیحدہ مملکت کے قیام کی جدوجہد میں کامیابی کا دن ہے۔
جیو نیوز کی خبر کے مطابق انہوں نے کہاکہ’’قائد اعظم کے نظریات اور اصولوں کے غیر مستحکم عزم کا نتیجہ ہے پاکستان کی شکل میں ہمار ے سامنے ہے‘‘