پاکستان کے چار ٹکڑے کردو: سوامی،فوج پاکستان کو معقول جواب دے گی:راجناتھ

نئی دہلی :۔ پاکستان کی جانب سے کی جارہی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے کہا کہ میں شروع سے ہی کہہ رہا ہوں کہ جنگ کی تیاری کرو اور پاکستان کے چار ٹکڑے کردو۔سوامی نے کہا کہ اب بات چیت کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔اس نے تمام حدوں کو پار کر دیا ہے۔

پاکستان کے دہشت گردوں سے چین بھی پریشان ہے۔چین بھی پاکستان کو وارننگ دی ہے۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے خلاف ورزی پر رد عمل اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج اپنے اپنے فوجیوں کی شہادت کا جواب دے گی۔ہمیں فوج کی بہادری پر پورا بھروسے ہے۔اور وہ پڑوسی ملک کو معقول جوب دے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو جواب دینے کے لئے انگنت گولیاں چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔

امور داخلہ کیہ وزیر مملکت ہنس راج اہیر نے بھی پاک کی نا پاک حرکت پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اس حرکت پر معاف نہیں کیا جا ئے گا۔پاکستان جو کررہا ہے وہ اس کے بے وقوفی ہے۔

اس کا منہ توڑ جواب دیا جا ئے گا۔واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان کے جانب سے گولہ باری میں ہندوستان کے ایک کیپٹن کپل کنڈو کے سمیت چار جوان شہید ہوگئے تھے۔فوج کے نائب سربراہ نے کہا کہ پاکستانی فوج سرحد پر دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس منہ توڑ جواب دینگے۔

جموں و کشمیر کے بی جے پی کے یم ایل اے رویندر رینا نے کہا کہ پاکستان ایک شیطان اور بزدل ملک ہے۔پاکستان میں رہنے والے لوگ درندے ہیں۔ ہم پاکستان کو مزید برداشت نہیں کرینگے۔اور اس کو برباد کر دینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کی اسمبلی میں پاکستان کی خلاف بعرہ بازی کی گئی ۔پاکستان کے فوج کی چوکی کو نشانہ بنا کر ہمارے چار فوجی کو شہید کر دیا ہے۔

پاکستان کے اندر درندگی ہے۔ہمیں لگتا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہندوستان کی اےئر فورس کو حکم دیا جائے اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں جنگجو ؤں کے ٹھکانوں پر بھاری بمباری کی جائیاور پاکستا ن کی نا پاک حر کتوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔