پاکستان کے متوفی صوفی گلوکار کے گھروالوں کو تحفظ درکار

کراچی:میڈیا رپورٹس ممتاز صوفی قوالی گلوکار امجد صابری جنھیں پچھلے سال جون میں کراچی کے اندر گولی مارکر ہلاک کردیاتھا‘کے گھر والوں نے پاکستان حکومت سے انہیں تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

دنیا نیوز کی خبر کے مطابق کراچی کے پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امجد صابری کے بھائی طلحہ نے مطالبہ کیا ہے کہ امجد صابری کے قاتلوں کو پکڑ کر انہیں انصاف دلایاجائے۔

انہو ں نے انتظامیہ سے اس بات کا بھی مطالبہ کیا امجد صابری کے موبائیل فون اورکار واپس لائے جائے جو تحقیقات میں مددگارثابت ہوگی۔

خبر کے مطابق صابری کے گھر والے ملک چھوڑدینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ خودکو یہاں پر’’ غیر محفوظ ‘‘ سمجھ رہے ہیں۔صابری کی ماں نے کہاکہ وہ بطور چھٹیاں ملک کے باہر جانا چاہتا ہیں ‘ مستقل طور پر ملک چھوڑنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے امجد صابری کی پہلی برسی کو ’عرس‘ کا نام دیا ہے۔جون2016میں امجد کو دوموٹر سیکل سواروں نے گولی مار کر ہلاک کردیاتھا جب وہ اپنے کار میں جارہے تھے

۔بعدازاں ملزم عاصم کاپری اور اسحاق بابی نے کہاتھا کہ وہ ایک ٹی وی شو کے دورا’توہین رسالتؐ‘ کے مرتکب پائے گئے تھے اس کے لئے امجد صابری کو انہوں نے قتل کردیا۔

ہرسال رمضان میں صابری مختلف ٹی وی شوز کیاکرتے تھے ‘ انہیں ان کی مذہبی موسیقی‘ شریفانہ زندگی اور فلاحی کاموں کے سبب کئی ایوار ڈس سے بھی نوازا گیاتھا