اسلام آباد( پاکستان): عوامی نیشنل پارٹی سینٹرشاہی سیدنے اپنی تجویز میں کہاکہ الکوہل کااستعمال کرنے والے سیاست دانوں کو موت کی سزاء دینی
چاہئے۔جی او نیوز نے بتایا کہ انہوں نے سنیٹ اسٹانڈگ کمیٹی کے اجلاس میں جمعہ کے رو ز یہ تبصرہ کیاجہاں پرمقامی اور بیرونی مسائل پر مباحثہ کیاجارہا تھا۔
سیدشاہی نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ جب ایک عام شخص کو اس چھ سے لیکر ایک سال کی سزائے قید سنائی جاتی ہے تو کیوں نہیں ایک سیاست داں کو موت کی سزا ء دی جائے۔
انہوں نے کہاکہ’’ پارلیمنٹرین عوام کا نمائندہ ہوتا ہے‘ اگر اسے غلطی پرسزاء نہیں سنائی گئی تو غریب عوام کو کیوں‘‘۔ گانجہ کے استعمال کے معلق انہوں نے کہاکہ ’’ لوگ اسے درویشوں کی اصلاح قراردیتے ہیں‘مگر یہ بھی غلط ہے اس پر بھی امتناع عمل میں لانے کی ضرورت ہے‘‘۔
سنیٹر رحمان ملک‘ جو اجلاس کی نگرانی کررہے تھے نے کہاکہ’’انتخابات میں حصہ لینے سے قبل اس بات کااعلان کیاجاناچاہئے کہ اس نے کبھی الکوہل‘ گانجہ یا افیون کا استعمال کیا ‘‘۔ جس پر سید برجستہ کیاہے کہ اس طرح سیاست دانوں کی اکثریت نااہل قراردی جائے گی۔
اے این پی سنیٹر نے افسوس ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ایک ہندوکے نام پر شراب فروخت اور استعمال کی جارہی ہے ‘ مگر حقیقت میں و ہ ایک مسلمان ہی کررہا ہے۔
پاکستان میں شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد ہے۔تاہم اس کے باوجود لائسنس حاصل کرتے ہوئے اس کی فروخت دیگر مذاہب کے لوگ ایسا کرسکتے ہیں۔(اے این ائی)