نئی دہلی : یو گا گرو بابا رام دیو نے کہا کہ پلوامہ حملہ کے بعد پاکستان کے ساتھ ساتھ چین کوبھی سبق سکھائے جانے کی ضرورت ہے اس کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہمت دکھانا ہوگی ۔ بابا رام دیونے ایک ٹیلی ویژن چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو کوئی بڑا قدم اٹھاکر ہمت کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ انہو ں نے کہا کہ کارروائی کے علاوہ اب دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے ۔
یوگا گرو نے کہا کہ اب پاکستان کے ساتھ چین کوبھی سبق سکھانے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ چین کی اشیاء استعمال کرنا ترک کردیں ۔ انہوں نے کشمیر مسئلہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آزادی کے بعد سردار پٹیل وزیر اعظم بنائے گئے ہوتے تو یہ مسئلہ پیدا ہی نہ ہوتا ۔ رام دیو بابا نے کہا کہ ۱۴؍ سو سال قبل د نیا میں اسلام تھا ہی نہیں ۔ اس سے قبل مسلمانوں کے آبا ء و اجداد ہندو تھے ۔ انہوں نے ملک کی آبادی کے متعلق کہا کہ دو یا سے زائد بچے پیدا کرنے والوں کو الیکشن لڑنے پرروک لگانی چاہئے ۔