پاکستان کو 84ء میں ہی نیوکلیر قابلیت حاصل ہوگئی تھی

اسلام آباد ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے بابائے نیوکلیر پروگرام ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے آج کہا کہ یہ ملک 1984ء میں ہی نیوکلیر طاقت بن سکتا تھا لیکن تب کے صدر جنرل ضیاء الحق ’’اس اقدام کے مخالف‘‘ تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر اولین نیوکلیائی تجربات کی سالانہ تقریب پر اجتماع سے مخاطب تھے۔ یہ تجربات اُن ہی کی نگرانی میں 1998ء میں کئے گئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ملٹری ٹاؤن راولپنڈی کے قریب سے ہندوستانی دارالحکومت دہلی کو پانچ منٹ میں نشانہ بنانے کی قابلیت کا حامل ہے۔