دہشت گردی کو پناہ دینا ایک مرتبہ پھر پاکستان کو بھاری پڑتا نظر آرہا ہے۔ امریکی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے شہریوں کو تین مہینے سے زیادہ کا ویزا نہیں دے گی۔ پاکستان سماچار چینل اے آر وائی نیوز نے امریکی سفارت خانےکے ترجمان کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔ اس سے پہلے تک پاکستان کے شہیریوں کو امریکہ کی جانب سے پانچ سال تک کا ویزا دیا جاتا تھا۔
وہیں پاکستانی اخبار ‘دا ٹربیون’ کے مطابق پاکستان میں موجود امریکی سفیر نے اس بات کی اطلاع حکومت کو دے دی ہے کہ نئے قانون کے مطابق اب پاکستان کے شہریوں کو تین مہینے سے زیادہ کا ویزا نہیں دیا جائے گا۔ نئےحکم کے مطابق ،ورک ویزا، جرنلسٹ ویزا، ٹرانسفر ویزا، مذہبی ویزا کیلئے فیس میں بڑھوتری بھی کی گئی ہے۔ خبر کے مطابق ابھی تک ویزا کیلئے جو فیس لی جاتی ہے اس میں 32 سے 38 ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جموں۔کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے جیش محمد کے دہشت گردانہ حملے کو خوفناک حالات قرار دیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کی رپورٹ دیکھ رہے ہیں اور جلد ہی کوئی بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں۔
Visa duration for Pakistani citizens has been reduced to three months from five years, reports ARY News quoting US Embassy spokesperson. pic.twitter.com/5Pq2ylghhf
— ANI (@ANI) March 6, 2019