پاکستان نے کروز میزائل ’بابر‘کا کیاکامیاب تجربہ‘ جس کی پہنچ میں ہندوستان کے بہت سارے شہر ہیں۔

اسلام آباد:پاکستانی آرمی نے چہارشنبہ کے روزدیسی ساختہ بہترین کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیاجو تما م اقسام کے ہتھیاروں کو لادے 700کیلومیٹر کے فاصلے تک نشانہ لگاسکتا ہے اور اس کی پہنچ میں ہندوستانی کے کئی شہرہیں۔

اسے ’’ بابر ‘‘کا نام دیا گیا ہے‘ بابر ہتھیار سسٹم کا دوسرا ورژن ہے اور ماضی کے دیگر ہتھیاروں میں سب سے بہترین سمجھا جارہا ہے۔آرمی نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ ایک عصری اور زیادہ ماہرات کے ساتھ تیار کیاگیا ہے جو زمین او رسمندری دونوں سطح سے وار کرنے کے لائق ہے۔

انہوں نے کہاکہ’’ یہ کم پرواز سے وار کرنے کااہل ہے اور مختلف پرزور سے جکڑا ہوا بھی ہے اس میں ہر قسم کے ہتھیار کو لادکر لے جانے کی صلاحیت بھی ہے‘‘۔انہوں نے تکنیکی زبان میں مذکورہ مزائل کی تمام خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہاکہ ’’پاکستان کے دفعی نظام میں بابر ہتھیار نظام کی کافی اہمیت ہے ‘‘۔چیرمن آف دی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی‘ جنرل زبیر محمود حیات ‘ سینئر افیسر ایس پی ڈی اور دیگر بھی لانچنگ کے موقع پر موجود تھے۔حیات نے سائنس دانوں اور انجینئرس کی ٹیم کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ا

نہوں نے تکنیکی عملے اور سائنس دانوں کی دیگر کمیٹیوں کی بھی ستائش کی جن کے تعاون سے یہ کامیاب تجربہ انجام پایا۔جنرل زبیر نے موجودہ نظام کی ستائش کرتے ہوئے اس پر بھروسہ جتایا اور کہاکہ اس تجربہ سے پاکستانی کی دفعہ قابلیت میں مزید تقویت ائی ہے۔صدر پاکستان او روزیراعظم نے بھی تمام سائنس دانو ں کو مبارکباد پیش کی
PTI