پاکستان نے چین کے ایغور مسلمانوں پرعائد تحدیدات ہٹانے کا بیجنگ پر دیا زور۔ رپورٹ

چین کی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے دوران ایک ملین کے قریب ایغور مسلمانوں کو مبینہ طور پر زنچیانگ کی کے قید خانوں میں رکھا گیا ہے ۔
اسلام آباد۔ جمعہ کے روز منظر عام پر ائی رپورٹ کے مطابق ملک کے صوبہ زنچیانگ میں ایک ملین سے زائد محروس اقلیتی کمیونٹی لوگوں کے پیش نظر انتہائی محتاط اقدام کے تحت پاکستان نے چین پر زوردیا ہے کہ وہ ایغور مسلمانوں پر عائد پابندیوں میں نرمی لائے۔

اخبار ڈاؤن کی رپورٹ ہے کہ ایغور مسلمانوں پر عائد پابندیوں کے متعلق مسلئے یہاں پر اسی ہفتہ پاکستان کے فیڈرل منسٹر برائے مذہبی امور اور بین مذہبی ہم آہنگی نور الحق قادری اور سفیر چین یاو زنگ کے درمیان ہوئے ملاقات کے دوران اٹھایاگیا۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سابق کی طرح چین کے مسلمانوں کے متعلق مسائل پر خاموشی اختیار کرنے کے طرز عمل کو توڑتے ہوئے قادری نے چین کے صوبہ زنچیانگ میں مسلمانوں کو درپیش مختلف تحدیدات کے متعلق بات کی اور ان تحدیدات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چین کی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے دوران ایک ملین کے قریب ایغور مسلمانوں کو مبینہ طور پر زنچیانگ کی کے قید خانوں میں رکھا گیا ہے ۔

قادری نے سفیر چین سے کہاکہ ’’ عائد تحدیدات کی وجہہ سے شدت پسندی میں اضافہ کاخدشہ ہوگا‘‘۔ دونوں نے پاکستان او رزنچیانگ کے مذہبی رہنماؤں کے درمیا ن بات چیت کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

چین کے سفیر نے کہاکہ وہاں پر بیس ملین مسلمان چین میں رہتے ہیں جو اپنے مذہب پر پوری آزادی کے ساتھ عمل کرتے ہیں۔

چین کے سفیر نے شدت پسندی کے نظریات کوکم کرنے کے لئے صوفی ازم پر کام کررہا ہے۔

چین کے سفیر نے اس بات کی بھی تمانعت دی کے پاکستان کے مذہبی وفد کو صوبہ زنچیانگ کے کے دورے کا موقع فراہم کیاجائے گا۔

انہوں نے اس بات کا بھی خیال ظاہر کیاچین پاکستان کے ساتھ ملک کر مسلم کمیونٹی کے لئے ایک تعلیمی نصاب تیار کرنا چاہتا ہے۔

انہو ں نے قادری کو چین کے دورے کی دعوت بھی جس کو انہو ں نے قبول بھی کیا۔

دی نیشن نیوز پیپر کی خبر کے مطابق درایں اثناء تعلیم نو پروگرام کے تحت اقوام متحدہ کے پینل نے ایک ملین سے زائد ایغور مسلمانوں کو قیدی بنانے کے متعلق تشویش ظاہر کی ہے۔

چین میں اور پاکستان کے درمیان درآمد کے شعبہ میں متحرک پاکستانی چین کی مسلم خواتین سے شادی بھی کرتے ہیں۔

چین کی پولیس نے پچھلے سال ایسی تین پاکستانیوں کوگرفتار بھی کیاتھا۔