اسلام آباد : پاکستان میں جمعہ کو ۲؍ دہشت گردانہ حملہ میں ۳۷؍ افراد کی موت ہوگئی ۔ پہلا حملہ کراچی کے کلفٹن علاقہ میں چین کے سفارتخانہ پر ہوا ۔ دہشت گرد یہاں کار سوار ہوکر گولی باری کرتے ہوئے آئے تھے ۔ جس میں ۲؍ پولیس اہلکار ۲؍ عام آدمی کی موقع پر موت ہوگئی جب کہ سیکوریٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ۳؍ دہشت گرد مارے گئے ۔
اور خیبر پختونخواہ کے قصبہ کلایہ می ں بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم ۳۰؍ افراد ہلاک اور ۵۰؍ سے زائد زخمی ہوئے ۔ کلایہ کے بازار میں ہوا۔ اس وقت بازار میں سینکڑوں افراد موجود تھے ۔ مہلوکین میں ہندو برادری کے ۳؍ افراد بھی شامل تھے ۔ زخمی افراد میں سے کئی افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ پولیس جائے دھماکہ پر پہنچ کر امداد کارروائیاں شروع کردی ہے ۔