پاکستان میں لاپتہ ہندوستانی فیس بک فرینڈکے گھر میں ملا‘ آج وطن واپسی متوقع

نئی دہلی۔ نانکانا صاحب سے تیس کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع شیخ پورہ کے رہنے والے عامر رزاق نے کہاکہ’’امر جیت کا پتہ چل گیا ہے اور انہیں ہندوستان واپس بھیج دیاجائے گا۔ سنگھ نانکانا صاحب پہنچنے کے بعد اپنے فیس بک فرینڈ سے ملاقات کے لئے گروپ سے الگ ہوگئے تھے‘‘۔

نئی دہلی۔بیساکھی تقریب کے دوران پاکستان سے لاپتہ 24سالہ پنجاب کے رہنے والے ہندوستانی منگل کے روز صوبہ پنجاب کے شیخ پورہ میں ملا۔اپریل12کے روز پاکستان میں منعقدہ بیساکھی تقریب میں شرکت کے لئے امرتسر کے امرجیت سنگھ 1700دیگر سیکھ عقیدت مندوں کے ساتھ پاکستان گئے تھے۔

ایکسپریس ٹربیون کی خبر کے مطابق امرجیت سنگھ صوبہ پنجاب کے ساکن اپنے ایک فیس بک دوست کے گھر سے ملے اور انہیں بذریعہ واگھا سرحد وطن واپس بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ تقریب سے گروپ کی واپسی کے دوران سنگھ کے لاپتہ ہونے کا احساس ہوا ۔

سنگھکا پتہ چلنے کے متعلق ای ٹی پی بی کے ترجمان عامر ہاشم نے کہاکہ امرجیت سنگھ کو ہندوستانی انتظامیہ کے حوالے کردیاجائے گا۔ نانکانا صاحب سے تیس کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع شیخ پورہ کے رہنے والے عامر رزاق نے کہاکہ’’امر جیت کا پتہ چل گیا ہے اور انہیں ہندوستان واپس بھیج دیاجائے گا۔

سنگھ نانکانا صاحب پہنچنے کے بعد اپنے فیس بک فرینڈ سے ملاقات کے لئے گروپ سے الگ ہوگئے تھے‘‘۔

پی ٹی ائی کی خبر کے مطابق رزاق کے گھر والوں نے بورڈ کو اس بات کی اطلاع دی کہ وہ ان کے گھر میں قیام کئے ہوئے ہے۔ رزاق اور سنگھ دونوں لاہور میں واقعہ بورڈ کے دفتر سے رجو ع ہوئے ‘‘۔

ای ٹی پی بی کے مطابق اپریل16کو سنگھ نے گروپ چھوڑ دیاتھا تاکہ اپنے فیس بک دوست سے ملاقات کرسکتے۔ قبل ازیں ایک اور ہندوستانی سکھ عقید ت مند کرن بالا نے پاکستانی شخص محمد اعظم سے شادی کرلی‘کرن نے پاکستانی شہریت کی عرضی دائر کردی ہے ۔ کرن بھی اپریل12کو بیساکھی فیسٹول میں شرکت کے لئے لاہور پہنچی تھیں۔