پاکستان: لاپتہ ہندوستانی علماء کا اب تک کوئی سراغ نہیں

لاہور:پاکستان نے آج کہاکہ ہے ہندوستانی علماء کا اس کے پاس اب تک کوئی سراغ نہیں ہے جس میں نئی دہلی کی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاؒ کے 80سالہ متولی شامل ہیں جو پاکستان سے لاپتہ ہوئے ہیں۔

امور خارجہ دفتر کی ترجمان نفیس ذاکریہ نے پی ٹی ائی سے کہاکہ’’ لاپتہ ہندوستانی علماء کا اب تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

ہم سرگرمی کے ساتھ اپنی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ ’’ ہم نے تمام محکموں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے مذکورہ علماء کی تلاش کریں‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ وزرات خارجہ کو ایک روز قبل ہندوستان سے لاپتہ علماء کو تلاش کرنے کی درخواست بھی موصول ہوئی ہے۔امورخارجہ کی وزیر سشما سوراج نے آج کہاکہ ہم اس معاملے میں پاکستان کے ساتھ بات کررہے ہیں۔

سید آصف نظامی اور ناظم نظامی کراچی ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ سیدآصف نظامی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے صدر متولی ہیں۔وہ پاکستان میں لاہور کی مشہور بارگاہ داتا دربار کی زیارت کے لئے کراچی سے چہارشنبہ کے روز فلائیٹ میں سوار ہوئے تھے۔

لاہور سے سفر سے قبل 8مارچ کو دونوں علماء کراچی میں اپنے رشتہ دار وں سے بھی ملاقات کی تھی۔

مقامی سراغ رساں ایجنسی کے عہدیداروں نے پی ٹی ائی سے کہاکہ انہیں ائیرپورٹ حدود سے کسی عالم دین کے لاپتہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ یہ ابھی تک صاف نہیں ہوا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ گئے ہیں یا پھر کوئی اور مسئلہ ہے‘‘۔پنجاب پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے اس معاملے میں اپنے محکمے کی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ’’ ہندوستانی علماء کے لاپتہ ہونے کی نہ تو ہمیں کوئی ایسے درخواست ملی ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کا ہمیں حکم دیاگیاہے‘‘۔

بارگاہ نظام الدین اولیاء اور داتا دربار کے مشائخین کا دونوں کے دورہ معمول کی بات ہے۔