اسلام آباد۔پاکستان فو ج کے سربراہ قمر باجو اس ہفتہ مالدیپ کا دور کریں گے ‘ جس کی اطلاع دی وائیر نے 26مارچ کو دی تھی۔ اگر یہ خبر درست ثابت ہوئی تو باجو کا یہ دورہ کافی اہمیت کاحامل رہے گا کیونکہ کسی دوسرے ملک کے اعلی عہدے پر فائز عہدیدار کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہوگا جو جزیرہ نما مالدیپ میں45دنوں کی طویل اسٹیٹ ایمرجنسی کے بعد کیاجانے والا ہے۔
دی وائیرنے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ باجو31مارچ کے روز مالی پہنچیں گے۔ تاہم مالدیپ حکومت نے اب تک ا س ضمن میں کوئی سرکاری اعلان جاری نہیں کیاہے۔
اگر یہ دورے حقیقت بنے گاتو باجو کا تقرر کے بعد پہلا دورہ ہوگاکیونکہ سابق میں پاکستان کے آرمی سربراہ نے نومبر2016میں مالدیپ کا دورہ کیاتھا۔ذرائع کے مطابق صدر عبداللہ یمین نے پاکستان فوجی سربراہ کے اس دورے پر ’’ گہرے نظر ‘‘ رکھے ہوئے ہیں ‘ تاہم مزید کہاجارہا ہے کہ مذکورہ دورے پر کچھ لوگ تشویش کا بھی اظہار کررہے ہیں۔
ایمرجنسی کے اعلان کے بعد مالدیپ نے پاکستان ‘ چین او رسعودی عربیہ کو اپنے مبصر روانہ کئے تھے۔اس وقت ملک میں کہاجارہاتھا کہ ہندوستان کو بھی مبصر بھیجا جانا چاہئے تھا مگر کہاکہ’’ وزارت خارجہ ہند کے پاس تاریخیں نہیں تھیں‘