جموں: اگر پاکستانی افواج بی ایس ایف کے جوانوں کو نشانہ بناتی ہیں تو انہیں بھاری قیمت چکانی پڑیگی۔ بی ایس ایف کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ارون کمار نے یہ ریمارک کئے جبکہ وہ ایک بی ایس ایف جوان گرنام سنگھ کی نعش پر پھول مالا چڑھانے ائے تھے۔
یہ جوان پاکستانی رینجرس کی فائرنگ میں ہلاک ہوا تھا۔بی ایس ایف نے دودن قبل ادعا کیاتھا کہ سات پاکستانی رینجرس کو بی ایس ایف نے ہلاک کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستانی رینجرس مزیدکچھ کرنا چاہتے ہیں تو پھر ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ہم اس کے لئے پورے تیار ہیں۔
ارون کمار نے کہاکہ اگر گرنام سنگھ کچھ دھشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ہلاک ہوا ہے اس کوشش کو پاکستانی رینجرس کی تائیدحاصل تھی ۔
انہوں نے کہاکہ یہ ریکارڈ موجود ہے اور ہم نے اپنے نگران کار نظام میں دیکھا ہے کہ پاکستانی رینجرس نے کس طرح سے دراندازوں کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔