لاہور : پاکستان کے شہر لاہور کی ایک یونیورسٹی انتظامیہ نے زیر تعلیم طلبہ کے لئے ڈریس کوڈ جاری کیا ہے ۔ جس کے تحت طالبات کے لئے دو پٹہ یا اسکارف اوڑھنے اور جینس پینٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرینگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ بزنس ایڈ منسٹریشن نے نئے کوڈ سے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو یہ بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ چست لباس ، کیپری پینٹ ، بغیر بازؤں کے کا کرتا اور گہرے گلے والی شرٹس زیب تن کرنے سے گریز کریں ۔ طلبہ کیلئے بھی نیا ڈریس کوڈ جاری کیاگیا ہے ۔جس میں انہیں بھی جینس پینٹ پہننے سے منع کیا گیا ہے ۔
طلباء و طالبات کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ جمعہ کے روز لازماً شلوار قمیص پہنا کریں ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس نئے حکم نامہ پر ۱۱؍ مارچ سے عمل کیا جائے گا ۔ انتظامیہ نے انتباہ دیاکہ طلبہ ا گر اس حکم کی خلا ف ورزی کریں گے تو انہیں پانچ ہزار روپیہ کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ۔