انسداد دہشت گردی فنڈنگ گروپ کی ’’خاکسترفہرست ‘‘ میں شمار FATF کے اقدام پر ہندوستان اور امریکہ کا خیرمقدم
واشنگٹن ۔30 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور ہندوستان نے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمہ میں ناکام ہونے پر ’’خاکستر فہرست ‘‘ میں شمار کرنے اور عالمی دہشت گرد فینانسنگ واچ ڈاگ گروپ کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے ۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں پر قابو پانے یا دہشت گرد تنظیموں کو ملنے والے فنڈس کے ذرائع کا خاتمہ کرنے سے قاصر رہا ہے ۔ اپنی سرزمین پر پھیلنے والے دہشت گرد گروپس کے خلاف عدم کارروائی کا نوٹس لیتے ہوئے اس عالمی واچ ڈاگ نے جو پیرس کی فینانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) ہے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا ۔ یہ بین الاقوامی اصول ہے جو ملک دہشت گردی کی تائید کرتا ہے اسے بلیک لسٹ قرار دیا جاتا ہے لیکن پاکستان نے خود کو بلیک لسٹ ہونے سے بچاتے ہوئے 26 نکاتی منصوبہ پر عمل آوری سے اتفاق کیا ہے ۔ ہندوستان نے فینانشل ایکشن ٹاسک فورس کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا کہ اس نے پاکستان کو عالمی نگرانکار اداروں کے اصولوں کے مطابق کارروائی کی ۔ FATF ایک بین سرکاری ادارہ جس کو 1989 ء میں قائم کیا گیا تھا تاکہ رقومات کی غیرقانونی منتقلی ، دہشت گردوں کو مالی امداد اور دیگر اس طرح کی تنظْموں سے مربوط اقدام پر نظر رکھ سکے اور FATF کے بلیک لسٹ سے گریز کیا جاسکے ۔ پاکستان نے بھی خود کو بلیک لسٹ سے محفوظ رکھنے کیلئے جنوری تک اس ادارہ کے اصولوں پر عمل کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ پاکستان پر الزام ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کارروائیوں کی انجام دہی میں ناکام ہے ۔ ہندوستان نے اپنی سرحدوں پر جاری سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ لشکر طیبہ ، جیش محمد اور کئی دوسری تنظیمیں ان دونوں سرپرست گروپوں کے تحت کام کرتی ہے ۔ جماعت الدعوہ حافظ سعید کی زیرقیادت کام کررہی ہے جو ممبئی میں 2008ء کو 26/11 حملہ کے پیچھے اصل سازشی ذہن ہے ۔ اس عالمی گروپ نے داعش کو بھی نشانہ بنایا ۔ حقانی نٹ ورک اور پاکستان طالبان و القاعدہ کی فہرست بھی پیش کی ہے ۔ حافظ سعید کے سر پر امریکہ نے انعام بھی رکھا ہے اور قوام متحدہ کی جانب سے انھیں دہشت گرد بھی قرار دیا گیا ہے ۔ ان سے وابستہ دیگر گروپ بھی پاکستان میں آزادی سے کام کررہے ہیں ۔ ہندوستان اور امریکہ کے خلاف یہ گروپ اکسانے اور اشتعال دلانے والے کام کرتے ہیں ۔