اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان پر۳۰۰؍ کھرب روپے کا قرض ہے او رملک کو بچانے کیلئے جواب دہی ضرروری ہے ۔ عمران خاں نے آج سیول سرویسس عہدیداروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جواب دہی نہیں ہوگی تو ملک کو بچایا نہیں جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بد عنوانیوں کے باعث ہی غریب ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم خودمیں بھی تبدیلی نہیں لائیں گے تو ہم ترقی کیسے کرپائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے لے کر سیاستدانوں تک سبھی کو تبدیلی لانے کی ضر ورت ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک پر اس وقت تین سو کھرب کا قرضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک پر اس قرض کیلئے روزانہ ۶؍ ارب روپے کا سود ادا کررہے ہیں ۔ ہمارے پاس ملک چلانے کیلئے وسائل نہیں ہے ۔