پاکستان انتخابات۔ عمران خان نے کہاکہ وہ ہندوستان سے بہتر رشتہ چاہتے ہیں‘ وہ بالی ووڈ ویلن نہیں ہیں۔

پاکستان کے اسٹار کرکٹر سے سیاست داں بننے والے عمران خان نے کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کو تقسیم شدہ کشمیر خطہ کے بحران کا حل بات چیت کے ذریعہ تلاش کرنا چاہئے۔
اسلام آباد۔ جمعرات کے دن اختتام پذیر الیکشن میں فاتح قراردئے جانے والے پاکستانی سیاست داں عمران خان نے کہاکہ کشمیرہندوستان اورپاکستان کے درمیان میں اہم مسلئے کشمیر ہے‘ اور کہاکہ اس کا حل برصغیر کے لئے بہتر ہوگا۔

خان نے کہاکہ ہندوستانی میڈیا نے انہیں بالی ووڈ کے ویلن کے طور پر پیش کیا ہے جس پر انہوں نے اپنی ناراضگی کا بھی اظہار کیا او رکہاکہ وہ پڑوسی سے بہتر رشتوں کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے نتائج کے دوران جس میں تحریک انصاف پارٹی کو سخت گنتی کے دوران سب سے آگے بتایاجارہا ہے تھاکہاکہ’’حال ہی میں ہندوستانی میڈیا کی جانب سے مجھے پیش کرنے کو لے کر میں حیران ہوگیاتھا۔وہ مجھے ویلن کے طور پر پیش کررہے تھے۔

میں ان پاکستانیوں میں ہوں جو ہندوستان سے بہتر رشتے چاہتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ’’ اگر ہم چاہتے ہیں کہ غربت سے پاک برصغیر ہوتو ہیں صنعت کے شعبہ میں بہتر تعلقات قائم کرنے کی ضرورت۔ اہم مسلئے کشمیر ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اس کو حل کریں۔

https://www.youtube.com/watch?v=rYTjgmJbN70

الزامات تراشی کا کھیل بند ہونا چاہئے‘‘۔ سابق کرکٹر نے کہاکہ’’ طویل مدت سے کشمیر متاثر ہورہا ہے۔

اگر ہندوستانی قیادت چاہتی ہے تو پھر ہم اس مسلئے کو بات چیت کے ذریعہ حل کرسکتے ہیں۔ یہ برصغیر کے لئے بہتر ہوگا‘‘۔

پاکستانی فوج اور وہاں کی اسلامی تنظیموں سے خان کو ملنے والی حمایت کی سبب یہ قیاس لگایاجارہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نواز شریف سے زیادہ عمران خان ہندوستان کے ساتھ سخت موقف رکھتے ہیں

۔ہندوستان میں ماہرین کا ماننا ہے کہ پڑوسیوں کے درمیان حالات میں کوئی تبدیلی نہیں ائے گی کیونکہ فوج نئی دہلی کے تئیں اسلام آباد کی پالیسیوں کو فوج ڈکٹیٹ کریگی۔انتخابی سال میں پاکستان کے ساتھ حکومت ہند کے تعلقات کسی خطرے سے کم نہیں ہیں۔

عمران خان نے اپنی تقریر پاکستان میں بڑی تبدیلی لانے کا وعدہ کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ’’ میں ایسا پاکستان بناچاہتاہوں جس کا خواب میرے لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھاتھا‘‘۔

نوازشریف کے بدعنوانی کیس سزائے سنائے جانے کے واقعہ پر جوابدہی کے معاملے میں عمران نے کہاکہ اگر ایسا کچھ ہوتا ہے ’’ توپہلے میری جوابدہی بنے گی پھر اس کے بعد میرے لیڈرس کی‘‘۔

اسلام آباد کے وزیر اعظم نے عالیشان گھر پر عمران نے کہاکہ انہیں اتنے بڑے گھر میں رہنے شرم آتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ’’ ہماری حکومت فیصصلے کریگے پی ایم ہاوز کے ساتھ کرنا کیاہے۔ اس گھر کو یا تو تعلیمی ادارے میں تبدیل کردیاجائے گا یا پھر اسی طرح کے کچھ او رکام کے لئے استعمال کیاجائے گا‘‘۔

بیرونی پالیسی کے متعلق انہوں نے کہاکہ ہندوستان‘ چین ‘ افغانستان او رامریکہ سے رشتوں میں وہ سدھار لائیں گے