پاکستانی پینٹر کی دل کو چھولینے والی آواز کا ویڈیو ہوا وائیرل

نئی دہلی۔سوشیل میڈیابالخصوص فیس بک او رٹوئٹر پر بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر مشتمل ایک ویڈیو جس میں گانے والا کوئی مشہور سنگر نے بلکہ ایک پاکستانی پینٹر ہے ‘ ان دنوں تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔

اس نوجوان کا محمد عارف ہے جو کہ ایک پینٹر ہے ہاتھوں میں پلاسٹرنگ اوزار تھامے کام کے دوران پینٹ کرتے ہوئے گیت گا رہا ہے اور لطف اندوز ہورہا ہے۔

اس ویڈیو میں عارف گلوکار ارجیت سنگھ کے مشہور گانے’’ چنا میریا‘‘ اور’’ خاموشیاں‘ تیری میری‘‘ کے علاوہ ’’ہماری ادھوری کہانی‘ نینا‘‘ جو دنگل فلم کا ہے اپنے کام کے دوران گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشیل میڈیا پر لوگ عارف کی آواز کو ن کر دنگ رہ گئے اور کہہ رہے کہ وہ اپنی قابلیت کو رائیگاں جانے نہ دے۔

لوگ عارف کی آواز سے متاثر ہوکر اس ویڈیو کو ٹوئٹ کررہے ہیں تاکہ ایک انہیں اپنی قابلیت کا اظہار کرنے کے لئے کوئی بہترین پلیٹ فارم مل جائے۔

’اسے تلاش کرو اور اس کو فروغ دو‘۔ حقیقت یہ بہتر گا رہا ہے۔

https://twitter.com/Classikhman/status/1025120764519956480

https://twitter.com/Classikhman/status/1025120764519956480

https://twitter.com/hariaziza/status/1025083808771715073

عارف کی قابلیت اور دل کو چھولینے والی آواز پر مشتمل مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں