لندن ۔ /4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی نژاد طالبہ متوطن شمالی انگلستان اولین حجاب پوش مس انگلستان مقابلہ حسن کی فائنلسٹ بن گئیں ۔ سارا افتخار قانون کی طالبہ ہیں اور ہائیڈرس فیلڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں ۔ 20 سالہ لڑکی بحیثیت میک اپ آرٹسٹ کام کرتی ہے اور سماجی ذرائع ابلاغ پر شہرت رکھتی ہے ۔ اس کا نام ثانیہ ہے اور وہ جاریہ سال ڈسمبر میں چین سے انگلستان منتقل ہوئی تھی ۔