پاکستانی فلمی اداکاروں کے متعلق جاری تنازع کے بیچ مہارشٹرا نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے اسلام آباد سے ائے فلمی اداکاروں کی تائید جاری رکھنے پر سوپر اسٹار سلمان خان کی فلموں پر بھی امتناع عائد کرنے کی دھمکی دی۔
راج ٹھاکرے نے اپنے جوابی حملے میں کہاکہ سرحدوں پر ہمارے جوان دشمن کا ڈٹ کامقابلہ کرتے ہوئے اپنی قیمتی زندگیوں کوقربان کرتے ہیں اگر وہ سرحد سے ہٹ جائیں اور ہتھیار ڈال دیں تو سلمان خان یا پھر بالی ووڈ ہماری سرحدوں کی حفاظت کریگا ؟راج ٹھاکرے نے کہاکہ سلمان خان کے لئے قومیت پہلے ہونی چاہئے اگر انہیں کو ئی مسئلہ ہے توہم سلمان خان کی فلم پر بھی
امتناع عائد کردیں گے۔راج ٹھاکرے نے اپنے حملے کو تیز کرتے ہوئے کہاکہ ٹاملناڈو او رکرناٹک کے اداکارہ کاویری مسلئے پر آواز اٹھارہے ہیں تو بالی ووٹ اداکاروں کو قومی مسلئے پر آواز اٹھانے میں کیا حرج ہے۔راج ٹھاکرے نے ٹاملناڈو او رکرناٹک کے اداکار بشمول رجنی کانت کو بھی اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان فلمی ادکاروں کی قابلیت کی کوئی سرحدنہیں باوجود اسکے کاویری ندی کے پانی کے لئے یہ اداکار سڑکوں پر اتر ائے ۔
انہوں نے کہاکہ ان ادکاروں کو وطن کے لئے بھی سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ 1.26بلین کی آبادی والے اس ملک میں قابلیت کی کمی نہیں ہے تو پھر ہم کیوں پاکستانی ادارکاروں کو موقع دے رہے ہیں جن کی اپنے ملک پاکستان میں ہی عزت نہیں ہے۔قبل ازیں جمعہ کے روز نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران سلمان خان نے کہاکہ تھا کہ پاکستانی اداکارہ دھشت گرد نہیں ہیں اور انہیں حکومت ہند ویزا فراہم کرتاہے ۔
سلمان خان نے مزید کہاتھا کہ آرٹ او ردھشت گرد ی کو یکجا کرنا غلط بات ہے۔دریں اثناء شیو سینا لیڈرنے سلمان خان کو ان کے بیانات پر سبق سیکھانے کی ضرورت ہے۔اگر سلمان خان کو حد سے زیادہ پاکستانی اداکاروں سے محبت ہے تو وہ خود پاکستان منتقل ہوجائیں۔پچھلے ہفتہ راج ٹھاکرے نے پاکستانی فلمی ادکاروں کو48گھنٹوں میں ہندوستان چھوڑدینے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد فواد خان 2ستمبر کو ملک چھوڑ کر چلئے بھی گئے تھے۔