کراچی:۔ ایک صحافی کبھی اپنے کام سے روکتا نہیں وہ ہر جگہ اور ہمیشہ اپنے کام میں لگا رہتا ہے چاہے اپنی شادی ہی کی رپورٹنگ کیوں نہ ہو ۔رپورٹر ہمیشہ نیوز کے لئے تیار رہتا ہے۔ایک ویڈیو کے مطابق پاکستانی ٹی وی چینل کے حسن بخاری نے ’’بریکنگ نیوز‘‘ کے طور پر خود اپنی شادی کو نشر کیا۔
بخاری نے کہا کہ ’’ میں او رمیرے خاندان کے افراد آج بہت خوش ہیں ۔یہ ایک لو میریج ہے۔اور میری اہلیہ اور ان کے اہل خاندان بہت خوش ہیں۔
میرے والدین نے اس دن کو میرے لئے خاص بنادیا۔اس انٹر ویو سے بخاری کے والدین اور ان کے ساس اور خسر نے بھی بات کی۔اس انٹر ویو کے دوران بخاری سے ان کے شادی اور نئی ازدواجی زندگی کے بارے میں پوچھا گیا۔
حسن بخاری کی اہلیہ نے کہا کہ ’’ مجھے بہت اچھا لگا آپ نے میری پہلی خواہش پوری کی۔میں امید کرتی ہوں کہ آپ آگے بھی اسی طرح سے ساری زندگی ساری خواہشیں اسی طرح پوری کرینگے۔آپ مجھے ہمیشہ خوش ر کھیں گے۔
ایک شخص نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ’’ صرف پاکستان میں ہی ایک صحافی اپنی شادی کی نشریات کر رہا ہے۔اہلیہ اور خسر بھی انٹر ویو دے رہے ہیں۔یہ ایک بہت ہی اچھی بات ہے اور اخلاقی صحافت ہے۔’’پیپل آف پاکستان ‘‘ نامی فیس بک پیج پر اس شادی کی تمام ویڈیو نشرکی ہے۔