داخلی وزارت کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کی پنجاب حکومت نے بھوال پور میں مدرسہ صابر اور جامعہ مسجد سبحان اللہ پرمشتمل کیمپس پر حکومت کا کنٹرول ہوگیا ہے۔
نئی دہلی۔جمعہ کی شب پاکستان کی داخلی وزرات نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ حکومت پاکستان نے دہشت گرد گروپ جیش محمد کے بھوال پور ہیڈکوارٹر پر اپنا کنٹرول کرلیاہے۔
یہ کاروائی نیشنل سکیورٹی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے‘ جس کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جمعرات کے روز پلواماں میں پیش ائے دہشت گرد حملے کے پیش نظر منعقد کیاگیاتھا۔
داخلی وزارت کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کی پنجاب حکومت نے بھوال پور میں مدرسہ صابر اور جامعہ مسجد سبحان اللہ پرمشتمل کیمپس پر حکومت کا کنٹرول کرلیاگیا ہے اور کیمپس کو چلانے کے لئے ایک انتظامیہ کا تقرر بھی عمل میں لایاگیاہے۔
ترجمان نے مزیدکہاکہ کیمپس میں 70ٹیچرس اور 600سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
مزیدکہاکہ گیا کہ پنجاب پولیس کیمپس کو سکیورٹی فراہم کرتی ہے۔ داخلی وزرات کے ترجمان نے کہاکہ قومی سکیورٹی کمیٹی نے فیصلہ لیا کہ ’’ بدنام تنظیموں کے خلاف کاروائی تیز کی جائے گی‘‘ اور بدنام زمانہ حفاظ سعید کی جماعت الدعوۃ (جے یو ڈی)وفلاح انسانیت فاونڈیشن ( ایف ائی ایف)کو ممنوعہ گروپ قراردیا ہے۔
پلواماں حملے جس میں چالیس جوانوں کی ہلاکت ہوئے پر ثبوت کی پیشکش کے بعد تحقیقات کے لئے خان کی پیشکش کو ہندوستان نے مسترد کردیاتھا۔