پانی میں بطخ کے تیرنے سے آکسیجن میں اضافہ ہوتا ہے۔چیف منسٹر تریپورہ کی نئی تحقیق نے سائنس دانوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

اسی سال اپریل میں انہوں نے یہ کہہ کر سرخیاں بٹوری تھی کہ مہابھارت کے وقت میں بھی انٹرنٹ اور سٹلائٹ سروسیس موجود تھے
تریپورہ کے چیف منسٹر بپلب دیب نے اپنی تحقیق کے خزانے سے نکالی گئی نئی کھوج عوام کے سامنے پیش کی ہے۔اس مرتبہ کھوجی بپلب دیو نے بتایا کہ جب بطخ پانی میں تیرتی ہے تو پانی میں آکسیجن کی سطح خود بہ خود بڑھ جاتی ہے۔ ب

طور چیف منسٹر بطخ پالنے کے بہت فائدے ہیں۔ ایک تو اس سے کسانوں کی معاشی بدحالی میں سدھار آتا ہے اور دوسرا اس سے پانی صاف ہوتا ہے۔ وہ یہاں کے ایک مقامی تالاب میں کشتیوں کی دوڑکا افتتاح کرنے کے لئے ائے ہوئے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ سونچتے ہیں ریاست بھر کے کسانوں میں بطخوں کی تقسیم عمل میں لائیں۔ اس سے ریاست کی دیہی معاشی حالات میں سدھار ائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تالابوں کے کنارے رہنے والے کسانوں کو پانچ ہزار بطخیں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ سیاحتی مقامات پر بھی بطخیں بانٹنے کا ارادہ ہے تاکہ کا وہاں کا ماحول اور علاقے کی معیشت بہتر ہوسکے۔ اس کے بعد دیب نے بطخ کے فوائد گننا شروع کردئے۔