اننت ناگ-سیاحتی مقامپہلگام میں کشتی الٹنے کے دوران سیاحوں کو بچانے والے جواں سال ٹورسٹ گائیڈ کی لاش کئی گھنٹے بعد برآمد کر لی گئی ۔
ادھر گورنر انتظامیہ نے جاں بحق ٹورسٹ گائیڈ کے حق میں نقدی 11لاکھ روپے کے ساتھ ساتھ بعد از مرگ ایواڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ٹورسٹ گائیڈ رئوف احمد ڈار ساکن ینڈکی لاش بھوانی برج کے قریب سنیچر کوبرآمد کر لی گئی ۔وہ جمعہ کی شام کشتی ڈوبنے کے دلخراش حادثے میں دو غیر ملکیوں سمیت پانچ سیاحوں کی جانیں بچانے کے دوران نالہ لڈر کی لہروں کی نذر ہوگیا تھا۔
جب مزکورہ جواں سال ٹورسٹ گائیڈ کی لاش ان کے آبائی گھر پہنچائی گئی تو پورا گائوں ماتم کدے میں تبدیل ہوا ۔
سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے اپنے تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ”بہادر رؤف احمد ڈار کو میرا سلام۔ انہوں نے اپنی جان گنواکر سیاحوں کی حفاظت کی ہے۔ جنت میں اللہ تعالی انہیں اعلی مقام عطا کرے“
My salute to this braveheart Rauf Ahmad Dar. He saved the tourists from his capsized raft but lost his own life in the process. May Allah grant him the highest place in Jannat. https://t.co/VYUd4nTrzz
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) June 1, 2019
گورنر ستیہ پال ملک کی سربراہی والی انتظامیہ نے بھی مہلوک ٹورسٹ گائیڈ کی ہلاکت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوک کے رشتہ داروں کے حق میں 5لاکھ روپے نقدی بطور ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی ،جن کے پاس سیاحت کا محکمہ ہے ،نے کہا مہلوک گائیڈ کے حق میں بعد از مرگ ایواڑ سے نوازنے کے ساتھ ساتھ ان کے کنبے کو مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
ادھر صوبائی کمشنرکشمیر بصیر احمد خان نے متاثرہ کنبے کو بطور ریلیف2لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے مرحوم رئوف احمد ڈار کے لواحقین کے حق میں 4لاکھ روپے کا ایکس گریشیا ریلیف فراہم کیا ہے