پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی شروع۔ کس کی حکومت بنے گی تجسس برقرار۔

حیدرآباد۔ملک پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ تلنگانہ کو چھوڑ کر باقی تمام چار ریاستوں میں کانگریس کی واپسی یقینی دیکھائی دے رہی ہے۔

راجستھان میں 102سیٹوں پر کانگریس کی سبقت پر ہے تو بی جے پی 79سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ۔جبکہ مدھیہ پردیش میں 101سیٹوں پر کانگریس پارٹی آگے چل رہی ہے وہیں بی جے پی بھی ایک سو سیٹوں پر سبقت کیساتھ کانگریس کا تعقب کررہی ہے ۔

چھتیس گڑھ میں ایسا لگ رہا ہے کہ پندرہ سال بعد کانگریس کی واپسی ہوگی۔ یہاں پر کانگریس 54سیٹوں پر آگے ہے تو بی جے پی 29سیٹوں پر سبقت پر ہے۔ میزروم میں مقابلہ کانگریس او رمقامی ایم این ایف میں چل رہا ہے جہاں پر ایم این ایف 23اور کانگریس 8سیٹوں پر سبقت کے ساتھ مقابلے میں ہے۔

وہیں تلنگانہ میں 89سیٹوں پر علاقائی پارٹی تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی آگے ہے تو کانگریس اور اسکی اتحادی پارٹیاں 17سیٹوں پر آگے چل رہی ہیں۔

اس کے علاوہ اے ائی ایم ائی ایم تین سیٹوں پر آگے ہیں ‘ وہیں بی جے پی 4اور دیگر3امیدوار آگے چل رہے ہیں۔تلنگانہ کو چھوڑ کر دیگر تمام ریاستو ں میں کانگریس کی واپسی یقینی دیکھائی دے رہی ہے