نئی دہلی: وزرات امورداخلہ نے جمعہ کے روز یہ اعلان کیاکہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے پیدائش کا صداقت نامہ اب ضروری نہیں ہوگا۔آج یہاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے مسٹر آف اسٹیٹ وزارت امور خارجہ وی کے سنگھ نے کہاکہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے پیدائش کا صداقت نامہ‘ اور تاریخ پیدائش کی تصدیق کے لئے پیان کارڈ‘ ڈرائیونگ لائسنس‘ ادھار کارڈ اور میٹرک سرٹیفکٹ کافی ہوگا۔
انہوں نے اس بات کابھی اعلان کیا نئے پاسپورٹ درخواست داخل کرنے والے اپنے والدین اور سرپرستوں کے نام کی جگہ ماں یا باپ کسی ایک کا نام درج کریں۔ شادی کے بعد ناگزیروجوہات کی بناء علیحدہ ہوکر تنہا زندگی گذارنے والے والدین کو اپنے بچوں کا پاسپورٹ کے حصول میںیہاں آسانی ہوگی۔شادی شدہ جوڑوں کے متعلق انہوں نے بتایاکہ میریج سرٹیفکیٹ کے لئے بھی ہم اسرار نہیں کررہے ہیں۔
حکومت نے جمعہ کے روز اعلان کیاتھا کہ تاریخ پیدائش کی تصدیق کے لئے آدھار کارڈ یاای ادھار کارڈ کافی رہے گا۔وی کے سنگھ نے کہاکہ پاسپورٹ کے حصول کو آسان بنانے کی غرض سے متعلقہ وزرات کی جانب سے یہ اقدام اٹھائے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کوپاسپورٹ فارم داخل کرنے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آسکے۔
فارم داخل کرنے کے دوران تاریخ پیدائش کی صداقت کے لئے ضرورت پڑنے پر آپ مندرجہ بال چیزوں میں کوئی ایک بتا سکتے ہیں‘ ٹی سی ‘ میٹرک سرٹیفکیٹ‘ پیان کارڈ‘ آدھار کارڈ‘ ای ادھار کارڈ‘ بشمول ڈرائیونگ لائسنس‘ الیکشن فوٹو ائی ٹی کارڈ‘ ایل ائی سی پالیسی بانڈ۔اس کے علاوہ برتھ سرٹیفکیٹ راجسٹرار آف برتھ اینڈ ڈیتھ میونسپل کارپوریشن یاپھر کسی دوسری اتھاریٹی جس کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے بچے کو1969کے پیدائش اور اموات پر سرٹیفکیٹ جاری کرسکتا ہے کی بھی سند منظور کی جائے گی۔
With inputs from PTI/IANS