رامنتا پورم۔سیاسی پارٹی لانچ کرنے سے قبل اداکار کملاہاسن آج سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام کے گھر پہنچے اور ان کے افراد خاندان سے بات کی۔ہاسن جب رامیشورام ضلع میں کلام کے گھر پہنچے تو سابق صدر کے گھر والوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
ہاسن نے کلام کے رشتہ کے بھائی متومیرا لبھائی مارا ککایاراور اس دوران دیگر رشتہ داروں سے ملاقات او ررسمی بات چیت کی۔اداکار نے اپنے دن کے دورے میں کمی لائے اور اسکول کا دورہ منسوخ کردیا کیونکہ اس دورے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے انہیں منظوری نہیں دی گئی تھی۔
بعد ازاں اداکار نے سیاسی پارٹی لانچ کرنے کی پوری تیاری کے علاوہ ‘ پارٹی کا نام اور پرچم کا مدورائی میں اعلان کے تیاریاں میں جٹ گئے۔
چیف منسٹر دہلی اور عآپ کے صدر ارویندر کجریوال بھی پارٹی لانچنگ تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔
اس کے علاوہ پارٹی لانچنگ سے قبل کملاہاسن مدورائی‘ پارا ماکوڈے اور رامنتاپورم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔