ممبئی۔مرکزی وزیر نتن گڈگری نے پارٹی اور حکومت کے ساتھ کسی طرح کی نااتفاقی سے انکار کیا ہے۔انہوں نے اس طرح کی خبر پھیلانے کے لئے میڈیا اور مخالفین جماعتوں پر الزام تھوپ دیا۔ گڈگری نے کہاکہ ان کا بیان کو غلط طرح سے پیش کیاگیا ہے۔
ان کی پارٹی کی شبہہ کو متاثر کرنے کے جان بوجھ کر کچھ لوگ اس طرح کے الزامات لگارہے ہیں۔
ساتھ ہی دعوی کیاکہ جھوٹی خبروں سے ان کی پارٹی کے ساتھ رشتے خراب نہیں ہونگیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گڈگری نے ٹوئٹ کرکے اپنی صفائی پیش کی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے’’ پچھلے کچھ دنوں میں میں نے نوٹس کیاہے کہ کچھ اپوزیشن پارٹیاں اور میڈیاایک خاص طبقہ میرے خلاف غلط بیانی کررہا ہے۔
میرے بیان کو غلط طریقے سے دیکھایاجارہا ہے ۔ انہوں کی سیاسی منشاء میرے اور میری پارٹی کی شبہہ کو خراب کرنے کی ہے۔
اس قسم کے کوششوں کی انہوں نے مذمت کی ۔گڈگری نے پچھلے دنوں کچھ ایسا بیان دیا جس سے یہ قیاس لگایا جانے لگا کہ ان کے اور قیادت کے درمین سب ٹھیک نہیں ہے۔
کہاجارہا تھا کہ ان کی وزیراعظم نریندر مودی ‘ صدر امیت شاہ اور وزیرفینانس ارون جیٹلی کے ساتھ رشتوں میں تناؤ ہو گیا ہے۔
جس کی وجہہ سے نتن گڈگری کو خلاصہ کرنا پڑا ہے۔