نئی دہلی ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں آج طلاق ثلاثہ بل پیش کیا گیا ، جس کے ساتھ ہی چند برقعہ پوش خواتین بھی پارلیمنٹ میں پہنچ گئیں۔ذرائع کا کہنا ہیکہ بی جے پی حکومت کو جب یہ اندازہ ہوگیا کہ راجیہ سبھا میں عددی طاقت کی کمی کے سبب پریشانی کا سامنا کرنا پڑیگا اور یہ بل لوک سبھا کی طرح آسانی سے پاس نہیں ہوپائے گا۔ اس لئے برقعہ پوش خواتین کو وہاں بھیجا گیا تاکہ ان سے بل کی حمایت میں نعرے لگوائے جائیں۔