پابندی ختم ہوتی ہی یوگی نے پھر اپنی روایت باقی رکھی ، پڑھیئے کیا کہا

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے اپنے اوپر لگی پابندی لگتے ہی اور ایک متنازع بیان دیا ہے ،سماج وادی اور اور بھوجن سماج وادی کے امیدواروں کو بابر کی اولاد کہہ کر مخاطب کیا ، بی جے پی کے اسٹار پرچارک کایہ بیان الیکشن کمیشن کی طرف سے لگی ۷۲گھنٹے کی پابندی ختم ہونے کے بعد آیا ۔
یوگی ادتیہ ناتھ نے سنبھل میں انتخابی تشہیر کے دوران یہ باتیں کہی ، نیوز ایجنسی این اے کے مطابق اس دوران انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے ڈاکٹر امیدوار مشفق الرحمن نے انھیں ایک بار بتایا تھا کہ وہ مغل کے جانشین ہے ، انہوں نے کہا کہ جب میں رکن پارلیمان تھا تو میں نے ایک بار شفیق الرحمن جو خود رکن پارلیمان تھے ، میں نے ان سے ان کے ابا واجداد کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا تھا کہ ہم بابر کے جانشین ہیں ، میں یہ بات سن کر حیران رہ گیا ۔
وزیراعلیٰ یوگی نےکہا ‘ایک طرف ایک ایسی پارٹی کا امیدوارہے، جو بابا بھیم راو امبیڈکر اورگوتم بدھ سے متعلق مقامات کی ترقی کرتا ہے۔ دوسری طرف اپوزیشن کا ایسا امیدوارہے، جوخود کو’بابرکی اولاد’ کہتا ہے’۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوشخص وندے ماترم نہیں گانا چاہتا، جو بابا صاحب کومالا پہنانےمیں عدم اطمینان محسوس کرتا ہے، وہ آپ کے ووٹ کے قابل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے یوگی آدتیہ ناتھ کوانتخابی تشہیرکے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروارپایا تھا۔ اس وجہ سے ان کے تشہیرکرنے پرتین دن کی پابندی لگا دی گئی تھی۔ یوگی آدتیہ ناتھ پرپابندی جمعہ کوختم ہوئی ہے۔ اس کےبعد انہوں نے اترپردیش کےسنبھل میں ایک بارپھرمتنازعہ بیان دیا ہے۔