نئی دہلی۔وزرات اطلاعات ونشریات نے سبھی نجی سٹلائٹ ٹی وی چینلوں کو سرکلر جاری کرتے ہوئے کہاکہ کہ وہ ٹی وی اسکرین پر نیچے ایک پٹی چلائیں کہ ہجوم کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل ہجومی تشدد قانون کے تحت سنگین نتائج کا حامل ہے۔
سپریم کورٹ نے جولائی میں حکم دیاتھا کہ مرکز اور ریاستی حکومتیں ریڈیو ‘ ٹیلی ویثرن او رریاستی پولیس و وزرات داخلہ کی سرکاری ویب سائیڈسمیت دیگر میڈیا پلیٹ فارم پر اس کی تشہیر کریں کہ ہجومی تشد کسی بھی تشدد کی طرح سنگین نتائج کاحامل ہے۔
وزرات کے خط میں کہاگیا ہے کہ دوردرشن اس فیصلے کو پہلے ہی لاگوکرچاہے اور سپریم کورٹ کے حکم کے دائرے کو بڑھانے کے لئے مشورہ دیاجاتا ہے کہ نجی سٹلائیٹ ٹی وی چیانل مفاد عامہ میں د وپیغامات کی پٹی اسکرین پر چلاسکتے ہیں۔
اس میں کہاگیا ہے کہ اسکرین پر چلنے والے پیغام میں لکھا ہوگا کہ ہجومی تشدد اورپیٹ پیٹ کر قتل سنگین جرم ہے او رقانون کے تحت اس کے لئے سخت سزا دی جائے گی۔